Book Name:Yadgari-e-Ummat Per Lakhon Salaam

اپنے مکانِ بے نشان پر سادہ مَدَنی پرچم لگواتا ہے۔)

(3)مکتبۃ المدینہ سے جاری کردہ پمفلٹ ’’جَشنِ وِلادَت کے12نکات‘‘ممکن ہو تو 112ورنہ کم اَزْ کم12عددنیزہوسکے تو رسالہ صُبحِ بہاراں12عددمکتبۃُ المدینہ سے قیمۃً حاصل کرکے اسلامی بہنوں میں تقسیم کیجئے۔

(4)پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہرپیر شریف کو روزہ رکھ کر اپنا یومِ ولادت مناتے رہے۔ آپ بھی یادِ مصطَفٰے  میں12 ربیعُ الاوّل شریف کو روزہ رکھ لیجئے۔

      پىاری پىاری اسلامى بہنو! بیان کواختتام کی طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنےکی سعادت  حاصل کرتی ہوں،تاجدارِ رِسالت،شہنشاہِ نُبُوَّتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنت نشان ہے:جس نےمیری سنّت سےمحبّت کی اس نےمجھ سےمحبّت کی اورجس نےمجھ سےمحبّت کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔([1])

مہمان نوازی کے نکات

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے! امیرِاہلسنَّت،حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے ’’قبر کاامتحان‘‘سےمہمان نوازی کے متعلق  کچھ نکات سنتی ہیں۔

پہلےدو(2)فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ کیجئے:(1)ارشادفرمایا:جواللہ پاک اورقِیامت پر ایمان رکھتاہےاُسےچاہئےکہ وہ مہمان کااحترام کرے۔ ([2])حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ  اس


 

 



[1] مشکاۃ، کتاب الایمان  باب الاعتصام  بالکتاب والسنۃ ،۱/ ۵۵،حدیث: ۱۷۵

[2]بخاری ، کتاب الادب،باب من کان یومن بااللہالخ،۴/۱۰۵،حدیث:۶۰۱۸