Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

پھُوٹ جائیں گے، چمکتے ہوئے ستارے اپنی جگہ چھوڑ دیں گے، سورج اور چاند کی روشنی مدھم پڑ جائے گی، زمین، چاند اورسورج کے گُل ہونے کی وجہ سے تاریک ہو چکی ہوگی،سمندر سُلگائے جائیں گے، زمین ایسے تھرتھرائے گی کہ کبھی نہ تھرتھرائی ہوگی، زمین  اپنا بوجھ باہر پھینک دےگی،آسمان پھٹ کر بہہ جائے گا، ایک عجیب سماں ہوگا، حال یہ ہوگا کہ دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی، ایسی تباہی مچے گی کہ اَلْاَمان وَالحفیظ۔ اسی کو قیامت کا دن کہتے ہیں۔ اسی کو حسرت اور پشیمانی کا دن کہتے ہیں، اسی کو حساب کتاب اور سوال جواب کا دن کہتےہیں، اسی کو زلزلے اور تباہی کا دن کہتےہیں، اسی کو واقع ہونے اور دل دہلا دینے کا دن کہتے ہیں،اسی کو تھرتھرا دیئے جانے اور اُلٹ دیئے جانے کا دن کہتےہیں۔اللہ پاک ہمیں اُس دن کی تیاری  کرنے اور خوب خوب  نیک اعمال بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے۔  

       قرآن ِ کریم میں قِیامت کو مختلف ناموں سے بیان کیا گیا ہے،قیامت کےتقریباً 100سے زائد نام ہیں،آئیے !ان میں سےچندایک نام سُنتے ہیں:

                             ٭یَوْمِ قَضَاءفیصلے کادن۔ ٭یَوْمِ وَزْن نامہ ٔاعمال تولنے کادن، ٭یَوْمِ مَشْہُوْد  حاضری کا دن ٭یَوْم ْخِزْ ی بعض لوگوں کے لئے ذِلّت کادن۔ ٭یَومِ مُحَاسَبَۃ حساب کا دن ٭یَوْمِ حَسْرَتپچھتاوےکا دن ٭یَوْمِ عَقِیْمسخت دن ٭یَوْمِ حَشْرجمع ہونے کادن ٭یَوْمِ فَزَعگھبراہٹ کادن ٭یَوْمِ بَعْث قبروں سے دوبارہ اٹھنے کادن ٭یَوْمِ فَتْح نامۂ اعمال کھلنے کادن۔ ٭یَوْمِ مِیْعَاد وعدے کادن ٭یَوْمِ صَیْحَۃزلزلے کادن (چنگھاڑ کا دن) ٭یَوْمِ زَجْر جھڑک کادن ٭یَوْمِ حِسَاب حساب کادن ٭یَوْمِ تَلَاق ملاقات کا دن ٭یَوْمِ تَنَاد پکار کادن۔ ٭یَوْم جَمْع جمع ہونے کادن ٭یَوْمِ تَغَابُنِ ہار کا دن