Book Name:Tabarukat Ki Barakaat

معلوم ہوا!بزرگوں کے تَبَرُّکات کی زیارت کرانا،ان کا لباس دھو کربیماروں کو پلانا سُنّتِ صحابہ ہے، ان میں شفا ہے۔آبِ زمزم حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلامکی اَیڑی سےپیدا ہوا،تمام بیماریوں کے لئے شفاہے۔( مرآۃ المناجیح،۶/۹۸ ملخصاً)بعض حضرات اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَا کی خدمت میں حضور(صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کے تَبَرُّکاتکی زیارت کرنےآیا کرتے،آپ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہَا انہیں زیارت کراتی تھیں۔(مرآۃ المناجیح،۶/۹۱ملخصاً)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ صحابہ و اہلبیت!معلوم ہوا!صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا یہ عقیدہ تھا کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے تَبَرُّکات میں برکتیں ہی برکتیں ہیں۔ہمیں بھی یہی عقیدہ رکھنا چاہیے اور بزرگوں سے منسوب تَبَرُّکات مثلاً ان کے لباس،استعمال کی چیزیں،رہنے کی جگہیں،عبادت کرنے کے مقامات، الغرض! ان سے نسبت رکھنےو الی کوئی بھی چیز ہو، ہمیں اس کا ادب اور احترام کرنا چاہیے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ نیک لوگوں کے تَبَرُّکات کی برکتوں سے شفائیں ملتی ہیں،نیک لوگوں کے تَبَرُّکات کی برکتوں سے فیض پانا انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلام کا طریقہ ہے۔ نیک لوگوں کے تَبَرُّکات کی برکتوں سے رِزْق  میں کشادگی ہوتی ہے۔نیک لوگوں کے تَبَرُّکات کی برکتوں سےسُکون ملتا ہے۔ تَبَرُّکات کی برکتوں سے فیض پانا صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کا طریقہ رہا ہے، نیک لوگوں کے تَبَرُّکات کی برکتوں سے دنیا وآخرت کی پریشانیاں دُور ہوتی ہیں۔

نیک لوگوں کے تَبَرُّکات کی برکتوں سے دعائیں قبول ہوتی ہیں، نیک لوگوں کے تَبَرُّکات کی برکتوں سے بیماریاں ٹلتی ہیں،نیک لوگوں کے تَبَرُّکات کی برکتوں سے گناہوں کی بخشش ہوجاتی ہےاور نیک لوگوں کے تَبَرُّکات کے ادب وا حترام کی وجہ سے سیدھی راہ سے  بھٹکے ہوئے  لوگ ہدایت پاجاتے ہیں