Book Name:Khush Qismat Kon

میں ایک ایسی نہر کےکنارےپایاجس میں عمدہ مشک بہہ رہاتھا۔اس کےدونوں کناروں پرانتہائی قیمتی موتی بکھرے ہوئےتھے۔ پھرمیں نےسونےکی اینٹوں سے بنا ہوامحل دیکھا ۔ جس میں خوبصورت لڑکیاں بہترین لباس وزیورات سےآراستہ بلند آواز میں ربِّ کریم  کی پاکی بیان کررہی تھیں،میں نے جب ان کی تسبیح سنی توپوچھا:تم کون ہو؟انہوں نے خوبصورت آواز میں کہا:ہم ربِّ کریم  کی مخلوق میں سے ایک مخلوق ہیں۔ میں نےکہا:تم یہاں کیاکرتی ہو؟انہوں نےکہا:ربِّ کریم نےہمیں ان لوگوں کےلئےپیدافرمایاہےجورات کوقیام کرتےہیں اور اپنےربّ سےمناجات کرتے ہیں جبکہ لوگ سو رہےہوتےہیں۔میں نےکہا:وہ خوش  قسمت لوگ کون ہیں؟ جن کی آنکھیں ربِّ  کریم  تم سےٹھنڈی کرےگا،انہوں نےکہا:کیاتم ان لوگوں کونہیں جانتے؟میں نےکہانہیں۔کہا:بےشک یہ وہ لوگ ہیں،جوقرآن کی تلاوت کرتے،تہجدپڑھتےاوردن کوروزہ رکھتےہیں۔ایسےہی خوش نصیب عبادت گزاروں کےلئےاللہکریم نےہمیں پیدافرمایاہے۔(عیون الحکایات،۲/۲۵۲،ملخصا)  

               سُبْحٰنَ اللہ! کتنی خوش قسمت ہیں وہ جورات کی تنہائی  میں اپنےربِّ کریم کویاد کرتی ہیں۔ کتنی خوش قسمت ہیں وہ جو فرض روزوں کےساتھ ساتھ  نفل روزےپابندی کے ساتھ  رکھتی ہیں۔ کتنی خوش قسمت ہیں وہ جونماز ِتہجد ادا کرتی ہیں ۔ کتنی خوش قسمت  ہیں وہ جو  روزانہ تلاوت قرآن کرتی ہیں۔ کتنی خوش قسمت ہیں وہ جو رات کو قیام کرتی ہیں۔لیکن افسوس! فی زمانہ ہماری ایک تعدادایسی ہے جوراتوں کو دیر تک جاگ کر کبھی فلموں ڈراموں میں اپنا وقت برباد کرتی ہے  تو کبھی موبائل   فون پر کال  پیکجز کےذریعےاپنےقیمتی لمحات کو گناہوں میں گزار تی ہے،کبھی سوشل میڈیا پرساری ساری  رات بے ہودہ اور فضول گفتگو  پھیلاتے ہوئے اپنا اور سہلیوں کاوقت  برباد کرتی ہے۔ان میں اکثریت ان کی ہوتی ہےجنہیں نہ  نمازوں کی کوئی فکر ہوتی ہےاورنہ قرآن پڑھناآتا اورجن کوقرآن پڑھناآتابھی ہےوہ بھی