Book Name:Narmi Kaisy Paida Karain

1۔ ارشاد فرمایا:اے عائشہ(رَضِیَ اللہُ عَنْہا)اللّٰہپاک رفیق ہےاوررِفق یعنی نرمی کو پسند فرماتا ہے، اللّٰہ پاک نرمی کی وجہ سےوہ چیزیں عطاکرتاہےجوسختی یاکسی اوروجہ سےعطانہیں فرماتا۔

(مسلم، کتاب البر والصلۃ والآداب، باب فضل الرفق، ص۱۰۷۲، حدیث:۶۶۰۱)

2۔ ارشاد فرمایا:نرمی جس چیز میں بھی ہوتی ہے وہ اُسے خوبصورت بنا دیتی ہے اورجس چیز سے نرمی نکال دی جاتی ہے،اُسےبدصورت کردیتی ہے۔( مسلم، کتاب البر والصلۃ والآداب، باب فضل الرفق، ص ۱۰۷۳، حدیث:۶۶۰۲)

ارشادفرمایا:مومن آسانی کرنے والا نرم ہوتا ہے،جیسے نکیل والا اُونٹ کہ کھینچا جائے تو کھنچ جاتا ہے اور چٹان پر بٹھایا جائے تو بیٹھ جائے۔(مشکاۃالمصابیح،کتاب الآداب،باب الرفق والحیاء...إلخ،۳/۲۳۰، حدیث:۵۰۸۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!آپ نے سنا کہ نرمی کی کس قدر اَہَمِّیَّت ہے، نرمی اللہ پاک کو بے حد  پسندہے،جس چیز میں  نرمی  ہوتی ہےاُسےزینت دیتی ہےجبکہ جوشخص نرمی جیسی پیاری خوبی سے محروم ہوتاہےوہ ہر وَقْت غُصّے میں بھرا رہتا ہے،بات بات پردوسروں کو جھڑکتا ہے، غلطی کرنے والےکو سب کےسامنےذلیل و رُسوا کرتا ہے۔اب چاہے وہ  کتنی ہی  زیادہ  عبادت کرتا ہو،تَہَجُّد کی نماز پڑھتا ہو،پورے سال کےروزے رکھنے والا ہو، ساری رات  نفل عبادات  و تلاوت میں مشغول رہتا ہولیکن اگر اس کےمزاج(Humor)میں سختی ہوگی اور وہ بِلاوجہ مسلمانوں کا دل دکھاتا ہوگا تو یہ عمل قیامت کے دن اس کی پکڑ کاسبب بن سکتاہے۔یادرکھئے!غصےمیں آکر کسی مسلمان کا دل دکھانا،سب کےسامنےکسی کو ذلیل و رُسوا کرنا حرام اور دوزخ میں لےجانےوالاکام