Book Name:Imam Hussain Ki Ebadat

والےافراد اپنی عزت و وقار اورحیثیت کو کھودیتےہیں۔ (سابقہ حوالہ، ص۲۶) ٭حضرت مالک بن دِیناررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دِینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔(کشف المحجوب ، باب الصحبۃ ومایتعلق بہا ، ص۳۷۴)٭اچھی صحبت اور نیکیوں کی رَغبت دِلانے والادعوتِ اسلامی کا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہداشت اور سُنّتوں کی محافظت کا جذبہ لئے ہوئے سُوئے مدینہ رواں دواں ہے ،لہٰذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا سعادتِ دارین ہے۔(اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۲)

          طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃ المدینہ کی دوکتب”بہارِشریعت“حِصّہ16(312 صفحات )اور120صفحات پرمشتمل کتاب”سُنتیں اور آداب“ھدِيَّةً طلب کیجئے اور اس کامطالعہ فرمائیے،سُنّتوں کی تربِیَت کاایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا  سفر بھی ہے۔ہفتہ وارمدنی مذاکرے اورہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی کے ساتھ اوّل تاآخر شرکت بھی کثیرعلمِ دین حاصل کرنے کے بہترین ذرائع ہیں۔

سیکھنے سنّتیں  قافلے میں چلو                        لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَاللہ!آئندہ ہفتے کے بَیان کا موضوع ہے ”سیرتِ بلال حبشی“۔اس بیان میں ہم حضرت بلالِ حبشی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ كےمختصر تعارف، فضائل بالخصوص آپ کی ایمان پر استقامت اورعشقِ رسول کےواقعات سُنیں گے۔ لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خودآنےکی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے:اِنْ شَآءَ اللہ