Book Name:Imam Hussain Ki Ebadat

اسمہ احمد،۱/۶۱۹،حدیث: ۲۲۷۰)

مجلس اِزدِیادِ حُبّ 

      پیارے پیارےاسلامی بھائیو!واقعی صدقہ وخیرات کرنے کےجہاں اُخْروی فوائد ہیں ،وہیں  صدقہ وخیرات کرنے سےآپس میں محبتیں  پیدا ہوتیں اور نفرتیں مٹتی ہیں ،مگر افسوس ! ہم فانی  دُنیا کی لذّت اور مال و دولت کی محبت  میں گرفتار ہوکرایک دوسرے سےدُورہوتےجارہے ہیں ،دلوں سے محبت ختم ہوتی جارہی ہے،بات بات پرایک دوسرےسےلڑنےجھگڑنےکاماحول بنتاجارہا ہے، جس کی وجہ سےہمارےمعاشرے میں فتنہ وفساد پھیلتااورامن وامان ختم ہوتاجارہا ہے۔مگرقربان جائیے! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول  پرجو اِس نازک دَورمیں بھی ہمیں مسلمانوں کےساتھ لڑائی جھگڑوں سے بچانے،اتفاق واتحاد کےساتھ رہنےکی ترغیب دلانے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کےدُکھ درد میں شریک ہونے، مشکل وقت میں ان کی حاجت روائی کرنے جیسی اچھی  سوچ فراہم کر رہی ہے ،جس کی ایک واضِح جھلک دعوتِ اسلامی کی”مجلس اِزْدِیادِ حُبّ“بھی ہے۔ نیک کام نمبر55“کوباقاعدہ تنظیمی طور پرعَمَلی جامہ پہناتےہوئے پُرانے اسلامی بھائی جو پہلےمدنی ماحول میں تھےمگر اب نہیں آتے،اُنہیں مَدَنی ماحول میں فَعّال کرکے ”مسجدبھروتحریک“میں شامل کرنا،اُن سےپیشگی وَقْت لےکراِنْفِرادی طورپردُکان ،گھر یا دفتر جاکر ملاقات کرنا،اُنہیں سُنّتوں بھرےاِجتماعات و مَدَنی مذاکروں میں آنےکاذہن دینا،مختلف کورسز(مثلاًاِصلاحِ اَعمال کورس،فیضانِ نماز کورس وغیرہ)کرنےکی ترغیب دلانا،قافِلوں میں سفر کروانا، اُن کےگھروں میں مَدَنی حلقےکی ترکیب کرنا،اُنہیں مدرسۃُ المدینہ بالغان میں شرکت کروانا،اُن کی خوشی، غمی،بیماری و فوتگی وغیرہ کےمعامَلات میں شریک ہونا اور مشکلات میں مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ کے ذریعے ان کی مدد کرنا،مرحومین کے