Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani Ki Shan

سے پہلے اسلام قبول کیا۔٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیںجنہوں نے سب سے پہلے رسولِ خدا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت پر لبیک کہا۔ ٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیں جنہوں نے آقا کریم، محبوبِِ ربِِّ عظیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دیدار کیا اور ان کے معجزات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ ٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیں جو اُمت میں سب سے افضل اور اعلیٰ ہیں۔ ٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیں جن کےاچھے اوصاف خود ربِّ کریم نے قرآن میں بیان فرمائے۔ ٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیں کہ احادیثِ طیّبہ میں ان کی شانیں بیان کی گئی ہیں۔ ٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیںجنہیں اللہ پاک نے اپنے محبوبِ پاک عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی رفاقت کے لیےمنتخب فرمایا۔ ٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیں جنہیں سب سے پہلے تبلیغِ اسلام کی سعادتیں ملیں۔٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیںجنہوں نےدِینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کےلیے کُفّار کے ظلم و ستم کو برداشت کیا۔٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیںجن کی اَنْ تھک کوششوں سے پرچمِ اسلام پورے عالم میں بلند ہوگیا۔٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیںجنہوں نے دِین کی تبلیغ کیلئے اپنا تن من دَھن سب قربان کر دیا۔  ٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیںجنہوں نےابتدائے اسلام کے مشکل ماحول میں بھوک پیاس برداشت کرکے، پیٹ پر پتھر باندھ کر، قریبی رشتہ داروں کی دشمنیاں مول لے کر اور ان سے جنگیں لڑ کر  بھی پرچمِ اسلام کواُونچارکھا٭ صحابہ ٔ کرام وہ ہستیاں ہیںجن کی اَن تھک محنتوں اور لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم اللہ  پاک اور اس کے پیارے رسول عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے نام لیوا ہیں، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم اَمِیْرُالمؤمنین حَضرتِ سَیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  سمیت تمام صحابَۂ کرام سے محبت کریں اور ان کی محبت اپنی اولاد کو بھی سکھائیں۔

صحابہ ہیں تاجِ رِسالت کے لشکر                     رسولِ خُدا تاجدارِ صحابہ

اِنہیں میں ہیں صِدیق و فاروق و عثماں                             اِنہیں میں علی شہسوارِ صحابہ