Book Name:Hazrat Usman-e-Ghani Ki Shan

            پىارے پىارے اسلامى بھائىو!فضولیات سے بچنےاور خود کو نیکیوں میں مصروف کرنے کے لیے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے  اور ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے12مدنی کاموںمیں سے روزانہ کا ایک مَدَنی کاممدرسۃ المدینہ بالغانمیں شرکت بھی ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدرسۃا لمدینہ بالغان میں شرکت کے کئی فوائد اور برکتیں ہیں۔ ٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان قرآنِ پاک دُرست پڑھنے کا ایک  ذریعہ ہے ٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان نماز،وُضو اور غُسْل وغیرہ بعض ضروری اَحکام سیکھنےکا بہترین ذَرِیْعہ ہے، ٭ مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان میں حاضِری کی بَرَکت سےاچھی صُحبت مُیسّرآتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سےقرآنِ کریم پڑھنے پڑھانےکی سعادت ملتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان  کی بَرَکت سے عِلْمِ دِین کی دَولت نصیب ہوتی ہے،٭مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان کی بَرَکت سے مَدَنی اِنعامات پر عمل کا جذبہ مِلتا ہے۔ آئیے!مَدرَسۃُ المدینہ بالِغان میں پڑھنےکی بَرَکت پر مُشْتَمِل ایک مَدَنی بہار سُنئے ، چُنانچہ

مدرسۃ المدینہ بالغان کی برکت

کراچی کے مقیم اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے سے پہلے فلمیں  ڈِرامے دیکھنے،گانے باجے سُننے اوربدنگاہی کرنے کے عادِی تھے ،نماز وں  کی پابندی کا بھی ذِہْن نہ تھا۔اِتِّفاق سے ایک مرتبہ اُن کی ملاقات ایک اسلامی بھائی سے ہوئی،اُنہوں نے اِنْفِرادی کوشِش کرتے ہوئے اُنہیں مَدْرَسۃُ المدینہ(بالِغان) میں شِرکت کی دعوت دی،اُنہوں نے مَدْرَسۃُالمدینہ (بالِغان)میں پڑھنا شُروع کردیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدْرَسۃُ المدینہ(بالِغان)کی بَرَکت سے ہفتہ وار سُنّتوں  بھرے اِجتماع میں شِرکت اُن کا معمول بَن گیا،اَمیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے مُرِید بھی ہو گئے،نمازی اور مسجد میں  دَرْس دینے والے بن گئے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ فلمیں  ڈرامے،گانے باجے، بدنگاہی وغیرہ گناہوں  کو چھوڑ چکے