Book Name:Maahe Zulhijja Ki Fazeelat

حدیث: ۹۶۹)

پیاری  پیاری اسلامی بہنو! بیان کردہ احادیثِ کریمہ سے یہ معلوم ہوا کہ ذی الحجہ کے پہلے دس دن بہت عظیم  دن ہیں،ذی الحجہ کے پہلے دس دنوں کا عمل اللہ کو بہت پسند ہے،ذی الحجہ کے پہلے دس دن بہت زیادہ فضیلت والے ہیں،ذی الحجہ کے پہلے دس دنوں میں سے ممنوعہ دنوں  کے علاوہ ہر دن کا روزہ) ایک سال کے روزوں اور ہررات کا قیام لیلۃُ القدر کے قیام کے برابر ہے،ذی الحجہ کے پہلے دس دنوں میں کئے جانے والے اعمال بہت زیادہ پاکیزہ اور ثواب والے ہیں،ذو الحجہ کے پہلے دس دنوں میں عمل کا ثواب سات سو گنا  بڑھا دیا جاتا ہے،ذی الحجہ کے پہلے دس دنوں میں کیا جانے والا عمل بقیہ دنوں میں کئے جانے والے عمل کے مقابلے میں راہِ خدا میں لڑنے سے زیادہ اللہ پاک کو پسند ہیں،الغرض ذی الحجہ کے پہلے دس دن کئی فضائل و برکات اور خصوصیات (Specialities)سے مالا مال ہیں۔

ہر سال گیارہ ماہ بعد ذی الحجہ کے مقدس مہینے میں یہ مبارک دن تشریف لاتے ہیں اور اپنا فیضان تقسیم کرکے گیارہ ماہ کے لئے تشریف لے جاتے ہیں مگرآہ!کثیر خواتین ان دس دنوں کو بھی دیگر دنوں کی طرح غفلتوں میں گزاردیتی ہیں،مثلاًگھر میں مختلف چینل دیکھ دیکھ کر یا مختلف ڈائجسٹ یا ناول یا اور اس طرح کی کسی مصروفیات کی وجہ سے اپنا قیمتی وقت برباد کردیتی ہیں،پیاری اسلامی بہنوں اپنے قیمتی وقت کی قدر کیجئے اور اپنے وقت کو نیک کاموں میں صرف کیجئے اِنْ شَآءَاللہ اس کی برکتیں دنیا وآخرت میں آپ کو ملیں گی۔

اللہ کریم ہمارےحالِ زار پر  رحم فرمائے، ہمیں خوابِ غفلت سے بیدار ہوکر ماہِ ذو الحجہ کے ان دس دنوں کی قدر کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ نیک اعمال میں گزارنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین