Book Name:Maahe Zulhijja Ki Fazeelat

جہاں پر ریشے موٹے نہیں ہوتے،ایسا  گوشت جلد گلتا اور مُلائم ہوتا ہے،پُشت (Back)کے گوشت کا ریشہ ران سے کم موٹا ہوتا ہے اس میں خون پیدا کرنے والے اجزا ملتے ہیں،گوشت بدن کو بڑھا کر طاقت بخشتا ہے،گوشت کے فوائد جانوروں کےحساب سے مختلف ہیں،بکری کا گوشت  صاف خون پیدا کرتا اورگرم مزاجوں کے لئے مفید ہے۔

زیادہ گوشت کھانے کے نقصانات

آئیے! اب کثرت سے گوشت  کھانے کے” نُقصانات“ بھی سنتی ہیں :

یادرکھئے!انسانی جسم کیلئے ہفتے میں دو تین (2/3) بار سے زیادہ گوشت كا استعمال نُقصان ده ہے، بڑے جانور كا گوشت زياده كھانا”آبیل مجھے مار“ والی بات ہے کیونکہ اس سے مسوڑھے اور دانت  خراب  ہوتے ہیں،گوشت کی کثرت سے گُردوں(Kidneys)میں یُورِک ایسِڈ(Uric Acid)کی زِیادتی ہو جاتی ہے،گُردے اسے بآسانی خارج نہیں کرتے،گوشت  كا زياده استعمالجگر(Liver)کے لئے  بھی نُقصان دہ ہے،زیادہ مقدارمیں گوشت کھانے سے کینسر(Cancer)کا امکان بڑھ جاتا ہے۔لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ انسان اپنی صحت کو غنیمت سمجھے،اپنے آپ کو لذتوں،چٹخارے دار کھانوں،تیل و گھی میں تلی ہوئی اور چکناہٹ والی غذاؤں کا عادی نہ بنائے،گوشت خوری کے سبب ہونے والی تباہ کاریوں کو ذہن میں رکھے،اپنے نفس کو کنٹرول میں رکھے،گوشت کھانے میں احتیاط کا دامن تھامے،خصوصاً دعوتوں اور دوستوں کے ساتھ کھانا کھاتے وقت تو بہت ہی زیادہ احتیاط کرنی چاہئے تاکہ گوشت خوری کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچا جاسکے۔ اللہ پاک ہمیں کھانے سمیت ہر جائز کام میں درمیانہ انداز اپنانے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین