Book Name:Maahe Zulhijja Ki Fazeelat

مقدس مہینےمیں ایک عظیم شخصیتخلیفۂ اعلیٰ حضرت قُطبِ مدینہحضرت علّامہ مَولانا  ضیاءالدّین احمد مَدَنی قادری رضویرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہکاعُرس مبارَک ہے۔آئیے!بَرَکت حاصل کرنے کے لیےان کی پاکیزہ سیرت کی چند جھلکیاں ملاحظہ کرتی  ہیں،چنانچہ

نام و نسب وتاریخِ  پیدائش!

٭سَیِّدی قطبِ مدینہ کا نام ضِیاءُ الدین احمد ہے،٭سَیِّدی قطبِ مدینہ کا پیدائشی نام” احمد مختار“ہے،٭سَیِّدی قطبِ مدینہ کے دادا حضرت شیخ قُطبُ الدین قادری رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے بعد میں آپ کا نام’’ضِیاءُ الدِّین‘‘رکھ دیا تھا،٭سَیِّدی قطبِ مدینہ بروز پِیر ربیعُ الاوّل 1294؁ھ بمطابق 1877 ؁ءکو بمقام قصبہ کلاس والا،ضلع سیالکوٹ میں پیداہوئے۔(سیدی ضیاء الدین احمدالقادری، ۱/۱۶۴،ملتقطاً) ٭سَیِّدی قطبِ مدینہ امیرِ اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مُرشِد ہیں،٭ سَیِّدی قطبِ مدینہ سے لاکھوں کروڑوں دعوتِ اسلامی والے محبت و عقیدت رکھتے ہیں،٭ یہی وجہ ہے کہ سَیِّدی قطبِ مدینہ کی وِلادت کے مکانِ عالیشان کو خریدکر دعوتِ اسلامی نے مسجد و مدرسۃ المدینہ میں تبدیل کر دیاہے۔٭سَیِّدی قطبِ مدینہ نےاِبتِدائی تعلیم اپنے دادا جان(Grandfather) سے حاصِل کی،سَیِّدی قطبِ مدینہ نےسیالکوٹکے مشہور عالِم حضرت علّامہ مَولانا محمد حُسَین نقشبندی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ سےپڑھا ،٭سَیِّدی قطبِ مدینہ اس کے بعد مشہورمحدّث حضرتِ علّامہ وصی احمد مُحَدِّثِ سُورتی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کےحلقۂ درس میں شامل ہوگئے،٭سَیِّدی قطبِ مدینہنے تقریباً چار (4)سال تک اُن سے تعلیم حاصِل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔(سیدی ضیاء الدین احمد القادری، ۱/ ۱۶۷ملخصاً)  اسی دوران آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ استاد محترم کے ہمراہ اعلی حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے مرید ہوئے اور پھر خلافت سے نوازے گئے۔