Book Name:Maahe Zulhijja Ki Fazeelat

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

      پیاری  پیاری اسلامی بہنو! ذوالحجۃ الحرام اسلامی سال کا وہ بارہواں مہینا ہے جو حُرمت والے مہینوں میں شامل ہے۔حُرمت یعنی احترام والے مہینے چار ہیں:(1)ذُوالْقَعْدَۃِ الْحَرَام (2) ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام(3)مُحَرَّمُ الْحَرَام اور(4)رَجَبُ الْمُرَجَّب۔ان میں سے افضل ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام ہے  بالخصوص اس کے پہلے دس دن اور راتوں کے فضائل تو بہت زیادہ ہیں۔قرآنِ کریم نے بھی اس مہینے کی پہلی  دس راتوں کی قسم ارشاد فرمائی ہے، چنانچہ

       پارہ30سورۃ الفجر کی آیت نمبر1 اور2 میں ارشادِ باری ہے:

وَ الْفَجْرِۙ(۱) وَ لَیَالٍ عَشْرٍۙ(۲) (پارہ،۳۰،الفجر:۱،۲)         تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اس صبح کی قسم اور دس راتوں کی۔

حضرت سیدنا عبدُاللّٰہ بن عباس رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا سے مروی ہےکہ ان دس راتوں سے مراد ذو الحجہ کی پہلی دس راتیں  ہیں  کیونکہ یہ زمانہ حج کے اعمال میں  مشغول ہونے کا زمانہ ہے۔(خازن،الفجر، تحت الآیۃ:۱،۴/۴۰۱)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ احادیثِ مبارکہ میں بھی مختلف مقامات پر ان دس دنوں اور راتوں کے فضائل بیان ہوئے ہیں۔آئیے!ترغیب کے لئے5فرامینِ مصطفے سنتی ہیں،چنانچہ

ذو الحجۃ کےپہلے دس دنوں کے فضائل پر مشتمل 5 روایات

(1)ارشاد فرمایا:اللہ کریم کے نزدیک کوئی بھی دن عشرۂ ذو الحجہ سے زیادہ نہ عظیم ہے اور نہ ان دنوں سے بڑھ کر کسی دن کا نیک عمل اسے محبوب ہے لہٰذا ان دنوں میں تہلیل(یعنی لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ)،تکبیر