Book Name:Maahe Zulhijja Ki Fazeelat

کس چیز نے روزہ رکھنے پر آمادہ کیا؟

حضرت سَیِّدتُنا عائشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ عَنْہَاسے روایت ہے کہ ایک جَوَان جو اَحادِیثِ رسول کو سُنا کرتا تھا، جب ذو الحجہ کا چاند نظر آیا تو اُس نے روزہ رکھ لیا، جب پیارے آقا مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم  کو یہ خبر ملی تو اُمّت پر مہربان ، دوجہاں کے سُلطان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اسے بلایا اور پوچھا:تجھے کس چیز نے روزہ رکھنے پر آمادہ کیا؟اس نے عرض کی: یارسولَ اللہ(صَلَّی اللہُ عَلَیْکَ وَسَلَّم)! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں،یہ حج و قربانی کے دن ہیں،شاید کہاللہ پاک مجھے بھی ان کی دعاؤں میں شامل فرمالے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:تیرے ہر دن کے روزے کا اجر سو (100)غلام آزاد کرنےکے برابر،سو(100)اُونٹوں کی قربانیوں اور راہِ خدا میں دیئے گئے سو(100) گھوڑوں کے اَجر کے برابر ہے۔جب آٹھویں ذو الحجہ کا دن ہوگا تو تجھے اس دن کے روزہ کا ثواب دو ہزار(2000) غلام آزاد کرنے، دو ہزار(2000) اُونٹ کی قربانی کرنے اور راہِ خدا میں سواری کیلئے دو ہزار (2000) گھوڑے دینے کے برابر حاصل ہوگا۔ جب نویں کا دن ہوگا تو تجھے اس دن کے روزہ کا ثواب  ہزار(1000) غلام آزاد کرنے، ہزار (1000)اُونٹوں کی قربانی اور راہِ خدا میں سواری کے لئے دیئے گئے ہزار(1000) گھوڑوں کے اَجر کے برابر ہوگا۔(اللآلیء المصنوعۃ للسیوطی،کتاب الصیام، ۲/۹۱ملتقطاً) (البتہحج کرنے والے پر جو عرفات میں ہے، اسے عَرَفَہ(یعنی9ذُوالْحِجَّۃِ الْحَرَام)کے دن روزہ رکھنا مکروہ ہے۔“(بہار شریعت،حصہ:پنجم،۱/۱۰۱۰))

ذو  الحجہ شریف کے ابتدائی دس دن میں کیا کریں؟

                             سُبْحٰنَ اللہ!سنا آپ نے ماہ ذو الحجہ شریف کے ابتدائی دس(10)دن بھی کس قدر برکتوں اور