Book Name:Maahe Zulhijja Ki Fazeelat

(یعنی اَللہُ اَکْبَر)اورتحمید(یعنی اَلْحَمْدُلِلہِ) کی کثرت کرو۔(مسنداحمد،مسند عبد الله بن عمر،۲/۳۶۵،حدیث: ۵۴۴۷)

(2)ارشاد فرمایا:اللہ پاک کے نزدیک عشرۂ ذوالحجہ کے دنوں سے افضل کوئی دن نہیں۔(ابن حبان،کتاب الحج،باب الوقوف بعرفة...الخ،ذکررجاء العتق من النار...الخ،۶/۶۲،حدیث:۳۸۴۲)

(3)ارشاد فرمایا:جن دنوں  میں  اللّٰہ پاک کی عبادت کی جاتی ہے ان میں  سے کوئی دن ذو الحجہ کے دس دنوں  سے زیادہ پسندیدہ نہیں، ان میں سے(دس ذو الحجہ کے علاوہ) ہر دن کا روزہ ایک سال کے روزوں اور(دس ذو الحجہ سمیت)ہررات کا قیام لیلۃُ القدر کے قیام کے برابرہے۔(ترمذی،کتاب الصوم،باب ما جاء فی العمل فی ایام العشر،۲/۱۹۲،حدیث:۷۵۸)

 (4)ارشاد فرمایا: اللہ کریم کے نزدیک حج کے ان دس دنوں سے افضل اور پسندیدہ کوئی دن نہیں لہذا ان دنوں میںسُبْحَانَ اﷲِ،اَلْحَمْدُ ِﷲ ِ،لَااِلٰہَ اِلَّا اﷲُ اور اَﷲُ اَکْبَرُ کی کثرت کیا کرو ۔ایک روایت میں ہے کہ ان دنوں میںسُبْحَانَ اﷲِ،اَلْحَمْدُ ِﷲِ،لَااِلٰہَ اِلَّا اﷲُ اور ذکراللہ کی کثرت کیا کرو اور ان میں سے ایک دن کا روزہ ایک سال کے روزوں کے برابر ہے اور ان دنوں میں عمل کو سات سو گنا بڑھا دیا جاتاہے ۔( شعب الایمان ،باب فی الصیام، فصل تخصیص ایام العشر…الخ،۳/۳۵۶ ، رقم: ۳۷۵۸)

          (5)ارشاد فرمایا:حج کے دس دنوں میں کیا گیا عمل اللہ پاک کوبقیہ دنوں میں کئے جانے والے عمل سے زیادہ محبوب ہے۔صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کیا ،یارسولَ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ! کیا راہ ِ خدا میں لڑنا بھی؟ارشاد فرمایا:ہاں! راہِ خدا میں لڑنا بھی ،سوائے اس شخص کے جو اپنی جان ومال کے ساتھ نکلے اور ان دونوں میں سے کچھ بھی واپس نہ لائے ۔(بخاری ، کتاب العید ین ،باب فضل العمل الخ،۱/۳۳۳،