Book Name:Mout Ki Talkhi Aur Karwahat

ذریعے دنیا بھر میں دِین کا پیغام عام کر رہی ہے، انہی شعبہ جات میں سے ايك  شعبہ ”مجلس تجہیز و تکفین“ بھی ہے،اس مجلس کے کاموں میں،شریعت اور مدنی مرکزکے دیے گئے طریقِ کارکے مطابق مسلمان میّتوں کے غسل و کفن اور لواحقین کی غمگساری کے تمام معاملات سر انجام دے کر ثواب کمانا ہے۔ اَلۡحَمۡدُلِلّٰہ مجلس تجہیز و تکفین کے تحت وقتاً فوقتاً،ملک و بیرونِ ملک ذِمہ داران و عاشقانِ رسول کے سُنّتوں اجتماعات کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔مجلس تجہیز و تکفین کے تحت تِیجے، چہلم اور برسی کے موقع پر ایصالِ ثواب کے اجتماع کی بھی ترکیب کی جاتی ہے اور ان میں تقسیمِ رسائل کی ترکیب کی جاتی ہے۔

       اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجلسِ تجہیز و تکفین اور مجلسِ آئی ٹی کی مشترکہ کوشش سے عاشقانِ رسول کی آسانی کے لئے  موبائل ایپلی کیشن بنام”Muslim's Funeral(تجہیز وتکفین)بھی بنائی گئی ہے، جس میں نزع کے وقت کے اہم اُمور،غُسلِ میّت کا مکمل طریقۂ کار،کفن تیار کرنے کا طریقہ،نمازِ جنازہ کا طریقہ،قبر بنانے اور تدفین کے تمام معاملات بذریعہD3 Videoسکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔علمِ دِین سیکھنے کاجذبہ رکھنے والے اسلامی بھائی اس ایپلی کیشن کوپلے اسٹور(Play Store) سے ”Muslim's Funeral“ کے نام سے سرچ(Search) کر کے انسٹال(Install) کر  سکتے ہیں۔   

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اورقبر و دفن کے چند مدنی پھول بیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں۔ شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، مُصْطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے