Book Name:Mout Ki Talkhi Aur Karwahat

فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ یَتُوْبُ عَلَیْهِؕ-اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۳۹) ۶، المائدۃ:۳۹)     

ترجَمَۂ کنزُالایمان:تو جو اپنے ظُلم کے بعد توبہ کرے اور سنور جائے تو اللہ اپنی مِہر (مہربانی)سے اس پر رُجُوع فرمائے گابے شکاللہبخشنے والا مہربان ہے۔

تفسیر”صِراطُ الجِنان“ میں اس آیتِ مُبارَکہ کے تحت لکھا ہے کہ توبہ نِہایت نَفیس شے ہے،کتنا ہی بڑا گُناہ ہو،اگر اس سے توبہ کر لی جائے تواللہ پاک اپنا حق مُعاف فرمادیتا ہے اور توبہ کرنے والے کو عذابِ آخرت سے نَجات دےدیتا ہے۔ (ِصراط الجنان،۲/ ۴۳۰)

بڑی کوششیں کی گُنہ چھوڑنے کی

رہے آہ! ناکام ہَم یاالٰہی!

مجھے سچی تَوبہ کی تَوفیق دیدے

پئے تاجدارِ حَرَم یاالٰہی!

(وسائل ِبخشش مُرمّم،ص۱۱۰)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں  سے ایک  مَدَنی کام ’’مدنی انعامات‘‘

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں بار بار توبہ کرنے اور توبہ پر ثابت قدم رہنے کا ذہن دیا جاتا ہے، ہم بھی توبہ کا ذہن بنانے اور اپنی توبہ پر ثابت قدمی پانے کےلیے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں۔ اس