Book Name:Mout Ki Talkhi Aur Karwahat

کی یاددِلاتا ہے،٭ مَدَنی اِنعامات بُزرْگانِ دِین کے نَقشِ قَدَم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ یعنی اپنے اَعمال کا مُحَاسَبَہ کرنے کا بہترین  ذَرِیْعَہ ہے۔

مدنی انعامات کی برکتیں

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مدنی انعامات کی وجہ سے کثیر اسلامی بھائیوں کو برکتیں حاصل ہوئی ہیں اورہورہی ہیں۔چنانچہ

صوبہ پنجاب کے شہرفیصل آباد کے اطراف میں رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا ڈیڑھ سال میں کوئی دن ایسا نہیں گزرا کہ انہوں نے فکر ِمدینہ(اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے کودعوتِ اسلامی کی اِصطلاح میں فکرِ مدینہ کہا جاتاہے) نہ کی ہو ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدنی انعامات  پر عمل کی برکت سے انہیں سورۂ ملک زبانی یاد ہو گئی ،اسی طرح حیدرآباد باب الاسلام،سندھ کے ایک اسلامی بھائی کو ماہِ رجب المرجب 1426 ھ کی ایک رات خواب میں مصطفےٰ جانِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت کی عظیم سعادت ملی۔لبہائے مبارکہ کو جنبش ہوئی اوررحمت کے پھول جھڑنےلگے،الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے:جو اس ماہ روزانہ پابندی سے مدنی انعامات سے متعلق فکرِ مدینہ کرے گا ،اللہ پاک اس کی  مغفرت فرما دے گا۔

مِرے تم خَواب میں آؤ،مِرے گھر روشنی ہوگی            مِری قسمت جگا جاؤ، عِنایت یہ بڑی ہوگی

مجھے گَر دِید ہوجائے،تو میری عِیْد ہوجائے                       تِرا دِیدار جب ہوگا، مجھے حاصِل خوشی ہوگی

میں بَن جاؤں سَراپا ”مَدَنی اِنْعَامات“ کی تَصویر                 بَنُوں گا نیک یااللہ اگر رَحمت تِری ہوگی

(وسائل بخشش مُرَمَّمْ،ص۳۹۱-۳۹۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد