Book Name:Nachaqiyon ka Ilaj

مظلوم سے فرمائے گا:دیکھ تیرے سامنے کیا ہے؟وہ عرض کرے گا:اے رب کریم! میں اپنے سامنے سونے کے بڑے شہر اور بڑے بڑے محلات دیکھ رہا ہوں جو موتیوں سے آراستہ ہیں۔یہ شہر اور عمدہ محلات کس پیغمبر یا صدیق یا شہید کے لئے ہیں؟ اللہ پاک فرمائے گا:یہ اس کے لئے ہیں جوان کی قیمت ادا کرے۔بندہ عرض کرے گا:ان کی قیمت کون ادا کر سکتا ہے؟ اللہ پاک فرمائے گا: تو ادا کر سکتا ہے۔وہ عرض کرے گا:وہ کس طرح؟اللہ کریم فرمائے گا:اس طر ح کہ تو اپنے بھائی کے حقوق معاف کر دے۔بندہ عرض کرے گا:اے رب کریم! میں نے سب حقوق معاف کئے۔اللہ پاک فرمائے گا:اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑو اور دونوں اکٹھے جنت میں چلے جاؤ۔پھر سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالک ومختار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:اللہ پاک سے ڈرو اور مخلوق میں صلح کرواؤ کیونکہ رب کریم بھی قِیامت کے دن مسلمانوں میں صلح کروائے گا۔ (مستدرک،۵ /۷۹۵، حدیث: ۸۷۵۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! ذُوالْقَعْدَۃِالْحَرَام کا مہینا جلوہ گر ہوچکا ہے،2ذُو الْقَعْدَۃِ الْحَرَام کو صدرُالشریعہ حضرت علامہ  مولانا مفتی محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کاعُرْس مبارَک منایاجاتا ہے۔آئیے!اِسی مُناسَبَت سے صَدْرُالشریعہرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سیرتِ مُبارَکہ ایک نظر میں ملاحَظہ کیجئے،چنانچہ

نام و نسب،سنِ ولادت و وصال

آپ رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ کانام محمد امجد علی،والد کا نام حکیم جمال الدین اور دادا کا نام مولانا خدا بخش ہے۔ صدرُالشّریعہ مفتی محمدامجدعلی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت1300ہجری بمطابق1882 عیسوی میں مشرقی یوپی(ہند)کےقصبے مَدِیْنَۃُ العُلَمَاء گھوسی  سابقہ ضلع اعظم گڑھ حال ضلع مئو میں ہوئی۔ 1367