Book Name:Nachaqiyon ka Ilaj

بعضوں کا غُصّہ دل میں چُھپا رَہتا ہے اور برسوں تک نہیں جاتااسی غُصّہ کی وجہ سے شادی غمی کے مواقِع پر شرکت نہیں ہوپاتی ۔بعض  اسلامی بہنیں اگر بظاہر نیک بھی ہوں پھر بھی غُصّہ دل میں چُھپا کر  رکھتی ہیں،اس کا اظہار یوں ہوجاتاہے کہ اگر پہلے اس پر اِحسان کرتی  تھیں  تو اب نہیں کرتی ، اب اُس کے ساتھ حُسنِ سُلوک سے پیش نہیں آتی، نہ ہمدردی کا مُظاہَرہ کر تی ہیں،اگر اس نے کوئی اجتِماعِ ذکرونعت وغیرہ کا اِہتِمام کیاتو  معاذ اللہ صرف نفس کیلئے ہونے والی ناراضی اورغُصّہ کی وجہ سے اس میں شرکت سے اپنے آپ کو محروم کرلیتی ہیں۔بعض رشتے دار ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ان کے ساتھ  لاکھ اچھا سُلوک کیا جائے مگر وہ راہ پر آتے ہی نہیں ،مگر ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئے ۔”جامِعِ صغیر“میں ہے:صِلْ مَنْ قَطَعَکَ یعنی جو تجھ سے رِشتہ کاٹے تو اس سے جوڑ۔(جامع صغير، ص۳۰۹، حديث:۵۰۰۴)

            آئیے! ہم نیت کرتی ہیں کہ آئندہ غصہ کرنے سے بچنے کی پوری کوشش کریں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

چغلی

پیاری پیاری اسلامی بہنو!چغلی بھی ایک ایسا منحوس فعل ہے جو بہت سی چیزوں کی تباہی وبربادی اور آپس میں  ناچاقی کا سبب بنتی ہے۔

چغلی کسے کہتے ہیں؟

امام نَوَوِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سےمنقول ہے:کسی کی بات نقصان پہنچانے کے ارادے سے دوسروں کو پہنچانا چُغلی ہے۔ (عمدۃ القاری،۲/۵۹۴، تحت الحدیث: ۲۱۶)

لوگوں  کے درمیان فساد ڈالنے کے لئے ایک کی بات دوسرے تک پہنچانا چغلی کہلاتا ہے۔(الزواجر