Book Name:Nachaqiyon ka Ilaj

کریم اس آفت سے ہماری حفاظت فرمائے ۔(اَلزَّواجِر،۲ / ۲۴،۲۵)

یاد رکھئے!٭غیبت کے سبب  ہنستے بستے گھر اجڑجاتے ہیں،٭غیبت کے سبب برسوں کی دوستیاں ملیا میٹ ہوجاتی ہیں،٭غیبت کے سبب رشتے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں،٭غیبت ایمان کو کاٹ کر رکھ دیتی ہے۔٭غیبت بُرے خاتمے کا سبب ہے۔٭کثرت سے غیبت کرنے والی کی دعا قبول نہیں ہوتی۔٭غیبت سے نَماز روزے کی نورانیَّت چلی جاتی ہے۔٭غیبت سے نیکیاں برباد ہوتی ہیں۔ ٭غیبت نیکیاں جلا دیتی ہے۔٭غیبت کرنے والے قیامت میں کتّے کی شکل میں اٹھائے جائیں گے٭غیبت کرنے والے کو دوزخ میں خود اپنا ہی گوشت کھانا پڑے گا۔اور٭قرآنِ کریم میں غیبت کرنے کو مُردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے، چنانچہ

 پارہ 26سُوْرَۃُ الْحُجُرَات کی آیت نمبر 12 میں اللہ کریم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :

وَ لَا یَغْتَبْ بَّعْضُكُمْ بَعْضًاؕ-اَیُحِبُّ اَحَدُكُمْ اَنْ یَّاْكُلَ لَحْمَ اَخِیْهِ مَیْتًا فَكَرِهْتُمُوْهُؕ   (پ۲۶،الحجرات:۱۲)

ترجَمۂ کنزالایمان:اور ایک دوسرے کی غیبت نہ کرو، کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں گوارا نہ ہو گا۔

       آئیے! نیت کرتی ہیں کہ نہ تو غیبت کریں گی اور نہ ہی غیبت سنیں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صلح کرلیجئے

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم نے ناچاقیوں کے اسباب اور ان کی تباہ کاریوں کے بارے میں سنا،امید ہے کہ جن کے درمیان ناچاقیاں قائم ہیں ان کا آپس میں صلح کا ذہن بنا ہوگا۔ یاد