Book Name:Nachaqiyon ka Ilaj

ہے۔ اس لیےعَقْلمند وہی ہے کہ جوجُھوٹ سے پیچھاچُھڑا کر ہمیشہ سچ کا دامَن تھامے رہے۔ سچ بولنے سے ہم نہ صِرف جھوٹ کی اِن وَعِیدوں سے بچ سکیں گی بلکہ سچ بولنے کے فَوائد سے بھی مالامال ہوں گی۔ چُنانچہ

سچ بولنے کے 10فوائد

حکیمُ الامّت حضرت مفتی احمد یا ر خان رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:(1)جو شَخْص سچ بولنے کا عادی ہوجائے،اللہ کریم  اُسے نیک کار بنادے گا۔(2)اس کی عادت اچھے کام کرنے کی ہوجائے گی۔(3)اُس کی بَرَکت سے وہ مرتے وَقْت تک نیک رہے گا۔(4) بُرائیوں سے بچے گا۔(5) جو اللہ کریم کے نزدیک صِدّیق ہوجائے  اس کا خاتِمہ اچھا ہوتا ہے۔(6)وہ ہر قسم کے عَذاب سے مَحفُوظ رہتا ہے۔(7)ہر قسم کا ثَواب پاتا ہے۔(8) دُنیا بھی اُسے سچّا کہنے، اچھا سمجھنے لگتی ہے۔(9) ا ُس کی عزّت لوگوں کے دِلوں میں بیٹھ جاتی ہے۔(مرآۃ المناجیح،۶/۴۵۲)(10)سچ ایک ایسا نُور ہے جو سچ بولنے والوں کے دلوں کی ہدایت کا سبب بنتاہے،جس قَدَر اُنہیں اپنے رَبّ کریم کا قُرب حاصِل ہوتا ہے،اُتنا ہی اُنہیں وہ نُور حاصِل ہوتاجاتا ہے۔(تفسیر روح البیان، پ۲۲، الاحزاب، تحت الایۃ:۳۵، ۷/۱۷۵)

آئیے! ہم نیت کرتی ہیں کہ  آئندہ جھوٹ سے بچیں گی اور ہمیشہ سچ بولنے کی کوشش کریں گی۔

         صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

گالی گلوچ

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم گھریلو ناچاقیوں  اور لڑائی جھگڑوں کی وجوہات اور اسباب سے متعلق بیان سننے کی سعادت حاصل کررہی تھیں ،  یقینا ہر اسلامی بہن جانتی  ہے کہ  گالی گلوچ بھی ان کاموں میں سے ہے جو بہت سی مصیبتوں ناچاقیوں اور جھگڑوں کا سبب بنتے ہے،اس لئے اس نحوست سے