Book Name:Nachaqiyon ka Ilaj

جس کے دم سے بہارِ شریعت ملی

ایسے صدرِ شریعت پہ لاکھوں سلام

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                    صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

صلح کرنے  کے مدنی پھول

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!بیان کو اختتام کی جانب لاتے ہوئے صلح کے چند مدنی پھول سنتی ہیں:مسلمانوں کے درمیان صُلْح کروانا سُنّتِ اِلہٰیہ ہے۔(فیصلہ کرنے کے مدنی پھول، ص ۳۱ ملخصاً) حدیثِ پاک میں ہے:مخلوق میں صُلْح کرواؤ کیونکہ اللہ کریم بھی بروزِ قیامت مسلمانوں میں صُلْح کروائے گا۔(مستدرک، ۵/۷۹۵، حدیث:۸۷۵۸)مسلمانوں کے درمیان پیار ومحبت پیدا کرنا اور صُلْح کروانا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ کی(بھی)سُنّت ہے۔(صراط الجنان،۲/۱۹) چنانچہ نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے اَوس و خَزْرَج دو قبیلوں کے درمیان صُلْح کروائی۔(درمنثور،اٰلِ عمران،تحت الآیۃ:۱۰۰،۲/۲۷۹ ماخوذاً) حدیثِ پاک میں ہے:جھوٹ کہیں ٹھیک نہیں مگر تین جگہوں میں:(1) مَردکااپنی عورت کوراضی کرنےکےلیے(جھوٹی)بات کرنا،(2)لڑائی میں جھوٹ بولنااور(3)لوگوں کے درمیان صُلْح کرانے کے لیے جھوٹ بولنا۔(ترمذی،کتاب البر والصلۃ،باب ماجاء في إصلاح ذات البین، حدیث:۱۹۴۵،۳ / ۳۷۷) جوشخص لوگوں کے درمیان صُلح کرواتا ہے اللہ پاک اُسے ہر کَلِمَہ  کے بدلے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب عطا فرماتا ہے اور اُس کے پچھلے (صغیرہ)گناہ معاف فرما دیتا ہے۔(الترغیب والترھیب،کتاب الادب، باب اصلاح بین الناس، ۳/۳۹۰ ،رقم: ۴۳۱۸ملتقطاً)سب سے افضل صَدقہ رُوٹھے ہوئے لوگوں میں صُلْح کرادینا ہے۔(التر غیب والترہیب، کتاب الادب،با ب اصلاح بین الناس ،۳/ ۳۸۹، رقم: ۴۳۱۵)عمدہ اخلاق اور اچھے اعمال میں سے