Book Name:Nachaqiyon ka Ilaj

(1)ارشادفرمایا:غیبت اورچغلی ایمان کواس طرح کاٹ دیتی ہیں جیسےچرواہا درخت کو کاٹ دیتاہے۔ (الترغیب و الترہیب ، کتاب الادب ، رقم: ۴۳۶۲،ج۳،ص ۴۰۵)

(2)ارشاد فرمایا: چغلی کھانے کے لئے اِدھر اُدھر پھرنے والے، دوستوں  کے درمیان جدائی ڈالنے والے اور بے عیب لوگوں  کی خامیاں  نکالنے والے اللّٰہ پاک کے بد ترین بندے ہیں۔(مسندامام احمد،مسند الشامیین،حدیث عبد الرحمن بن غنم الاشعری،۶/۲۹۱،حدیث:۱۸۰۲۰)

(3)ارشادفرمایا:لَایَدْخُلُ الْجَنَّۃَ قَتَّاتٌ یعنی  چغل خورجنت میں داخل نہ ہوگا۔

(بخاری، کتاب الادب، باب مایکرہ من النمیمۃ،۴/۱۱۵ ،حدیث۶۰۵۶)

       بیان کردہ  آخری حدیثِ مبارکہ  کےتحت حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:قَتَّات وہ شخص ہے جو دو مخالفوں کی باتیں چھپ کر سُنے اور پھر انہیں زیادہ لڑانے کےلیے ایک کی بات دوسرے تک پہنچائے اگر یہ شخص ایمان پر مرا تو جنت میں اولًا نہ جائے گا بعد میں جائے تو جائے، اگر کفر پر مرا تو کبھی وہاں نہ جائےگا۔(مرآۃ المناجیح،۶/۴۵۲)

آئیے! ہم نیت کرتی ہیں کہ  آئندہ نہ چغلیاں کریں گی اور نہ ہی چغلیوں پر کان دھریں گی۔

محبتوں کے چور،،، چغل خور،،،، چغل خور،،، محبتوں کے چور،،،، چغل خور ،،،چغل خور

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

جھوٹ

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ناچاقیوں اور آپس کی اَن بَن کا ایک اہم سبب جھوٹ بولنا بھی ہے۔