Book Name:Nachaqiyon ka Ilaj

(ترمذی ، کتا ب البروالصلۃ ، باب ماجاء فی المراء ، حدیث:۲۰۰۰ ، ۳ /۴۰۰)

آئیے! ہم نیت کرتی ہیں کہ آئندہ کبھی بھی لڑائی جھگڑے میں مبتلا نہیں ہوں گی اور ہمیشہ صلح صفائی کی ہی کوشش کریں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

غصہ

          پیاری پیاری اسلامی بہنو!  غُصَّہ بھی ایک ایسا خطرناک مرض ہے جو بڑے بڑے فتنے پیدا کرتا اور ناچاقیوں کے دروازے کھولتا ہے۔غُصّہ نفس کے اُس جوش کا نام ہے جو دوسرے سے بدلہ لینے یا اسے دَفع (دور)کرنے پر اُبھارے۔(مرآۃ المناجیح،۶/۶۵۵)

غُصّے سے جَنَم لینے والی16 بُرائیوں کی نشاندہی

غُصّہ کے سبب بَہُت ساری برائیاں جنم لیتی ہیں جو آخِرت کیلئے تباہ کُن ہیں،مَثَلًا٭غصے کے سبب حسد پیدا ہوجاتا ہے۔٭غصے کے سبب غیبتیں ہوتی ہیں۔٭غصہ چغلی لگانے پر ابھارتا ہے۔ ٭غصہ کینے کو جنم دیتا ہے۔٭غصہ رشتے داریاں تُڑواتا ہے۔٭غصہ جھوٹ کی طرف لے جاتا ہے۔٭غصے کے سبب انسان لوگوں کی عزتوں کو تار تار کردیتا ہے۔٭غصے کے سبب دوسروں کو کم تر سمجھنے کی گھٹیا سوچ جنم لیتی ہے۔٭غصے کے سبب فریقین میں گالی گلوچ کا سلسلہ چل نکلتا ہے۔٭غصہ  تکبُّر میں مُبْتَلا کرتا ہے۔٭ غصہ بے جا مار دھاڑ پر ابھارتا ہے۔٭غُصّہ دوسروں کی کاٹ کرنے پر اُ کساتا ہےاور٭غصہ کرنے کے سب اِحسان فراموشی جیسی خراب عادت جنم لیتی ہے وغیرہ۔