Book Name:Lalach Ka Anjaam

ذِمہ داریوں پرخدمتِ دِین کی سعادت پاررہی ہیں،ہم سب غورکریں کہ جو میری ذمہ داری ہے،اُس کے مطابق کیا میں وَقْت دے پار ہی  ہوں کہ نہیں؟اپنی ذِمَّہ داری کے تقاضے پورےکر پار ہی ہوں کہ نہیں؟ میرے شہر/علاقے/گاؤں میں8مَدَنی کاموں کی دُھوم دھام ہے کہ نہیں؟   نئی اسلامی بہنوں پراِنفرادی کوشش کرکے ان کو بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ کرکے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کامَدَنی کام کرنے والی بنانے کا جذبہ ہے کہ نہیں؟اگر جواب نفی میں ہوتوہمیں اِس کا بھی لالچ ہونا چاہئے کہ اے کاش!میری ذِمہ داری کے عرصے میں ہر طرف سُنّتوں کی مَدَنی بہاریں آجائیں، میرے ذِمّے جو اَہداف ہیں،وہ پورے کرنے میں کامیاب ہوجاؤں،اللہ کرے!ہمیں 8مَدَنی کاموں کوآگے سے آگے بڑھانے کا لالچ نصیب ہو جائے۔

پیاری پیاری اسلامی بہنو! نیکیوں کا لالچ کرنے میں دنیا و آخرت کی کامیابی جبکہ مال کی مَحَبَّت و لالچ میں دِین و دُنیا کی تباہی و بَربادی ہے، آئیے!اب دل تھام کر مالِ دنیا سے مَحَبَّت اور دُنْیوی  لالچ میں مُبْتَلا لالْچِیوں کے اَنجام پر مُشْتَمِل ایک نہایت عبرت ناک حکایت سُنئے اور عبرت حاصِل کیجئے ،چنانچہ

تیسری روٹی کہاں گئی؟

حضرت سَیِّدُنا عِیْسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی خدمت میں ایک آدَمی نے عرض کی،یارُوْحَ اللہ!میں آپ کی مبارَک صحبت میں رہ کر آپ کی خدمت اور عِلْمِ شَرِیْعَت حاصِل کرنا چاہتاہوں۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اُس کو اِجازت عطا فرمادی۔چلتے چلتے جب دونوں ایک نہر کے کَنارے پہنچے تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: آؤ کھانا کھا لیں۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس تین(3)روٹیاں تھیں،جب ایک ایک روٹی دونوں کھاچُکے تو حضرت سَیِّدُنا عِیْسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نہر سے پانی نوش فرمانے لگے،اُس شخص نے تیسری روٹی چُھپا لی۔جب آپ