Book Name:Lalach Ka Anjaam

نشہ ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا،کثیرجائیدادیں(Properties) ہیں،ڈیکوریشن سے آراستہ عالیشان مکانات تعمیر کئے ہوئے ہیں،بہترین مَلْبُوسات سے اَلماریاں بھری پڑی ہیں ،مگر لالچ کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتا ہی چلا جارہا ہے، بہترین زندگی گزارنے کے باوجود بھی کچھ اِس طرح کی خواہشات دل میں مچلتی رہتی ہیں کہ

اے کاش!میں بھی مالدار ہوتی، اے کاش! میرا بھی عالیشان بنگلہ ہوتا، اے کاش!میں بھی فُلاں کی طرح مُختلِف مُلکوں اور شہروں کی سیر و تفریح  پر قُدرت پاتی، اے کاش!میں بھی  عالیشان زندگی گُزارتی ، وغیرہ وغیرہ۔

ہم غور کریں!کبھی نیک اسلامی بہنوں کو دیکھ کر بھی کیا ہمارے دل میں سُنّتوں پر عمل اور نیکیاں کرنے کا لالچ پیدا ہوا؟، خَوفِ خدا و عِشْقِ مُصْطَفٰے  والی اسلامی بہنوں کو دیکھ کر کیا ہم نے بھی اُن جیسا بننے  کی تمنّا کی؟مکّہ و مدینہ جانے والوں کو دیکھ کر کیا ہمارے اندر بھی زِیارتِ حَرَمَیْن شَرِیْفَیْن کے لئے بے قَراری پیدا ہوئی؟،کسی اسلامی بہن کو فَرْض نَمازوں، تَہَجُّد، اِشراق و چاشْت،اَوَّابِیْن اور صَلٰوۃُ التَّوْبَہ  میں مشغول دیکھ کر کیا ہمارے اندر بھی اِن نَمازوں کے اِہتمام کا جذبہ بیدار ہوا؟کسی اسلامی بہن کو تلاوتِ قُرآن میں مشغول  دیکھ کر کیا ہمارے دل میں بھی تلاوتِ قُرآن کا لالچ پیدا ہوا؟، عِلْمِ دِین حاصل کرنے والیوں کو دیکھ کر کیا ہمارے اندر بھی قرآن پڑھنے اورعِلْمِ دِین حاصل کرنے کی تَڑپ پیدا ہوئی؟مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے والیوں کو دیکھ کر کیا ہمارے دل میں بھی مَدَنی اِنعامات پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ،8مَدَنی کام کرنے،سُنّتوں بھرے اِجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دیکھ کر کیا ہمارے اندربھی اِن مَدَنی کاموں کو کرنے کا لالچ پیدا ہوا۔؟

پیاری پیاری اسلامی بہنو!ہم میں سے بعض وہ خوش نصیب بھی ہوں  گی  جو مختلف تنظیمی