Book Name:Lalach Ka Anjaam

پیاری پیاری اسلامی بہنو!یاد رکھئے!لالچ بُری بَلا ہے،لالچ اِنسان کو اَندھا کردیتا ہے، لالچ عَقْل پر پَردہ ڈال دیتا ہے،لالچ کی نَحوست کےسبب دِل سے خَوْفِ خُدا نکل جاتا ہے،لالچ کی وجہ سے اِنسان  اَپنوں کا دُشمن بن جاتا ہے،لالچ کے سبب بندہ لوگوں کے اِحسانات کو بُھلا دیتا ہے،لالچ ہمیں  غِیْبَتوچُغَلی کرنے،دل دکھانے اور بلاوجہ اِلزام لگانے پر اُبھارتا ہے،لالچ فتنوں کو جگاتا ہے،لالچ اچّھے بُرے کی تمیز بُھلادیتا ہے،لالچ اِنسان کو ظُلْم پر اُبھارتا ہے،لالچ بڑوں کے ادب سے مَحروم کروا دیتا ہے،لالچ بَھلائی اور خَیر خواہی کا جذبہ خَتم کردیتا ہے،لالچ اِنسان کو مطلب پَرَسْتی سکھاتا ہے،لالچ اِنسان کے دل سے ہمدردی کا جذبہ نکال دیتا ہے،لالچ دُنیا  وآخرت میں ذِلّت و رُسوائی کا سبب بنتا ہے،لالچ  بے سُکونی میں مُبْتَلا  کردیتا ہے، لالچ اکیلا کردیتا ہے،لالچ اِنسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتا اور لالچ کا اَنجام اِنتہائی بھیانک ہوتا ہے۔ اَلْغَرَض لالچ کی تباہ کاریاں اِس قدر زیادہ ہیں کہ اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ۔

لہٰذا عقلمندی اِسی میں ہے کہ ہم لالچ اور دوسروں کے مال پر نَظَر رکھنے سے  بچتے ہوئے  قَناعت اور سادَگی کو اپنائیں، یُوں ہماری زندگی(Life) بھی پرسُکون گزرے گی اور دنیا  وآخرت میں بھی ہمیں اِس کی خوب خوب بَرَکتیں نصیب ہوں گی۔بَیان  کردہ حکایت سے یہ مَدَنی پھول بھی مِلا کہ کسی کے خِلاف سازِش کرنے کا نتیجہ بہت ہی بُرا نکلتا ہےکیونکہ جو انسان کسی کے لئےگڑھا کھودتا ہے،آخرکارایک دن وہ خود ہی اُس  گڑھےمیں  گِرجاتا ہے،چنانچہ

جو کسی کیلئے گڑھا کھودے تو خود ہی ا ُس میں  گرتا ہے!

 حضرت سَیِّدُنَا عَبْدُاللہ بِن عبّاس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ ایک مَرْتَبَہ حضرت کَعْبرَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اُن سے کہا:”تَورات شریف میں ہے کہ جو شخص اپنے بھائی کے لئے گڑھا کھودتا ہے وہ خود اُس