Book Name:Makkah Aur Hajj Kay Fazail

مقدسہ کے تحت فرماتے ہیں کہ اس میں بتایا گیاکہ سب سے پہلا مکان جس کو اللہ کریم نے طاعت وعبادت کے لئے مقرر کیانماز کاقبلہ،حج اور طواف کامقام بنایا جس میں نیکیوں کے ثواب زیادہ ہوتے ہیں وہ کعبۂ مُعَظَّمہ ہے جو شہرِ مکّۂ مُعَظَّمہ میں واقع ہے۔

       تفسیر صِراطُ الجنان میں کعبہ شریف کی کچھ خصوصیات بیان ہوئی ہیں، آئیے!  سنتی ہیں:

(1)… (کعبہ شریف )سب سے پہلی عبادت گاہ ہے کہ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَ السَّلَام نے اس کی طرف نماز پڑھی۔

(2)…(کعبہ )تمام لوگوں کی عبادت کے لئے بنایا گیاجبکہ بیتُ المقدس مخصو ص وقت میں خاص لوگوں کا قبلہ رہا۔

(3)…(کعبہ شریف)مکہ معظمہ میں واقع ہے جہاں ایک نیکی کا ثواب ایک لاکھ ہے۔

(4)…کعبہ شریف  کا حج فرض کیا گیا ۔

(5)…حج ہمیشہ صرف کعبے کا ہوا، بیتُ المقدس قبلہ ضرور رہا ہے لیکن کبھی اس کا حج نہ ہوا۔

(6)…کعبہ شریف کو امن کا مقام قرار دیا گیا ہے۔

(7)…کعبہ شریف میں بہت سی نشانیاں رکھی گئیں جن میں ایک مقامِ ابراہیم ہے۔

            (8)…پرندے کعبہ شریف کے اوپر نہیں بیٹھتےاور اس کے اوپر سے پرواز نہیں کرتے بلکہ پرواز کرتے ہوئے  آتے ہیں تو ادھر ادھر ہٹ جاتے ہیں۔

            (9)…جو پرندے بیمار ہوجاتے ہیں وہ اپنا علاج یہی کرتے ہیں کہ ہوائے کعبہ میں ہو کر گزر جائیں، اِسی سے اُنہیں شِفا ہوتی ہے۔