Book Name:Makkah Aur Hajj Kay Fazail

      حجارکان ِاِسْلام میں سےایک بنیادی رُکن اوراَہَم عِبادت  ہے،اللہ کریم نے صاحبِ استطاعت  لوگوں پراسے فرض فرمایا ہے،جو فرض ہونے کے باوجود اس کی ادائیگی میں کوتاہی (Negligence) کرے سخت گنہگاراور جہنّم کا حقدار ہے ،اللہ پاک پارہ4سُورۂ اٰلِ عمران آیت نمبر 97میں ارشاد فرماتا ہے:

وَ لِلّٰهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْهِ سَبِیْلًاؕ-وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ(۹۷)۴،اٰلِ عمران:۹۷)                                         

ترجَمۂ کنز الایمان :اوراللہکے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج کرنا ہے جو اس تک چل سکےاور جو منکر ہو تو اللہ سارے جہان سے بے پرواہ ہے۔

       پیاری پیاریاسلامى بہنو! حج بہت بڑی نعمت ہے، حج کی سعادت پانے والے خوش نصیبوں پر اللہپاک خُصُوصی کرم نوازیاں  فرماتا  ہے، وہ پاک پَرْوَرْدْگار حج کرنےو الوں کو  حج کے بدلے میں ایسےعظیمُ الشَّان انعامات سے نوازتا ہے جن کے مُتَعَلِّق  سُن  کر مُسلمانوں کےدلوں میں بھی ان  مُقدَّس  مقامات کی زِیارت کا ذوق و شوق  مزید مچلنے لگتا ہے۔

حج کے فضائل

       آئیے!حج کےفَضائل اورحاجیوں کو ملنے والے اِنعاماتِ خداوندی کے مُتَعَلِّق 4فَرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنتی ہیں،چنانچہ

 .1ارشاد فرمایا:جو حج کےاِرادے سے نکلا، پھر مرگيا تواللہ پاک اُس کےلئے قیامت تک حج کرنے والے کا ثَواب لکھ دےگااورجوعُمرےکےاِرادے سےنکلا،پھرمرگيا تواللہ اُس کیلئے قیامت تک عُمرہ کرنے والےکا ثواب لکھ دے گا ۔ ( مسند ابی یعلیٰ ، مسند ابی ھریرۃ ، ۵/ ۴۴۱، حدیث: ۶۳۲۷)

 .2ارشاد فرمایا:جب تم کسی حاجی سے مُلاقات کرو تو اُس سےسلَام و مُصَافَحہ کرواوراس سےکہو کہ وہ اپنے گھرمیں داخل ہونےسےپہلےتمہارےلیےمغفرت کی دعاکرےکیونکہ اُس کی مغفرت ہوچکی ہے۔