Book Name:Makkah Aur Hajj Kay Fazail

اور عظمت کو اپنے دل میں مزید اجاگر کریں ، ہم دنیاوی اُلجھنوں میں گرفتار رہنے کے  بجائے حَرَمَین طَیِّبَیْن کی حاضِری کے لئے کوششیں جاری رکھیں،اِس کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں رو رو کر دُعائیں مانگیں،والِدَین اوراللہ پاک کے مقبول بندوں کی بارگاہ میں حاضِر ہوکر اُن سے دعائیں کروائیں،اِس اُمّید پر کہ کبھی تو بابِِ کرم کھلے گا،کبھی تو ہمارا بھی بُلاوا آجائے گا اورکبھی تو ہمارا نام بھی خوش نصیبوں کی فہرست(List) میں شامل ہوگا۔

اللہ کوئی حج کا سبب اب تو بنادے

جلوہ مجھے پھرگنبد خضرا کا دکھا دے

(وسائلِ بخشش مُرَمم، ص۱۱۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

بیت اللہ شریف کی شان و عظمت

       پیاری پیاری  اسلامى بہنو! مکہ شریف میں واقع بیتُ اللہ شریف وہ مقدس مقام ہے کہ جس کی تعریف و توصیف  آیاتِ قرآنیہ میں موجود ہے۔ چنانچہ

پارہ4 سورۂ آلِ عمران کی آیت نمبر96 میں اللہ  کریم کا فرمانِ عظمت نشان ہے:

اِنَّ اَوَّلَ بَیْتٍ وُّضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِیْ بِبَكَّةَ مُبٰرَكًا وَّ هُدًى لِّلْعٰلَمِیْنَۚ(۹۶) (پ۴،آلِ عمران: ۹۶)   

ترجَمۂ کنز الایمان:بے شک سب میں پہلا گھر جو لوگوں کی عبادت کو مقرر ہوا وہ ہے جو مکہ میں ہے برکت والا اور سارے جہان کا راہنما ۔

       صَدْرُ الْافَاضِل حضرت علّامہ مولانا سَیِّد مفتی محمد نعیمُ الدین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  اس آیتِ