Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

(9)فرمانِ اعلیٰ حضرت:جوہم میں(دینی)کام کےقابل موجود ہوں مگر اپنی معاش(رزقِ حلال کمانے) میں مشغول ہیں،وظائف(تنخواہیں)مُقَرَّر کرکے اُنہیں معاشی(روزی روٹی کی)فکروں سےآزادکیا جائے اور جس(دینی) کام میں اُنہیں مہارت ہو وہ کام کروایا جائے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک شعبہ بناممَدَنی کا تقرر“ قائم کیا گیا،اس شعبے کے تحت فکرِ معاش میں مشغول قابل اورباصلاحت مَدَنی عُلَما سے رابطہ کرکے ان کی صلاحیتوں کےاِعتبار سے دعوتِ اسلامی کے کم و بیش107 شعبہ جات میں سے کسی شعبے میں اچھی تنخواہ پر ان کا تقرر کیا جاتا ہے،صرف 4 سال میں اس شعبے کے تحت2000 سے زائد مَدَنی عُلَما کا مختلف شعبہ جات میں تقرر ہوچکا ہے۔

(10)مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتاً فوقتاً ہر قسم کے حمایتِ مذہب میں مضامین تمام ملک میں بہ قیمت وبِلا قیمت روزانہ یا کم از کم ہفتہ وار پہنچاتے رہیں۔(فتاویٰ رضویہ ،۲۹/۵۹۹ملخصاً)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامیمَدَنی چینل“ اور”آئی ٹی“کے ذریعے الیکٹرانک میڈیا جبکہ دیگر کتب و رسائل چھاپنے کے ساتھ ساتھ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کی اِشاعت کی صورت میں پرنٹ میڈیا کے ذریعے فکرِ رضا کو عام کرنے میں مصروف ہے۔

اللہ کریم اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے طفیل عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

مطالعہ کرنے کے مَدَنی پھول

اےعاشقانِ رسول!آئیے!مُطالَعَہ کرنے کے بارے میں چند مَدَنی پھول سننے کی سعادت