Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

ساتھ بونس اور مقررہ چھٹیاں نہ کرنے کی صورت میں ہر چھ مہینے بعد ان چھٹیوں کی رقم بھی پیش کرتی ہے۔صرف یہی نہیں  بلکہ ممتاز،بہتر اور مناسب دَرَجہ بندی کے اعتبار سے سالانہ اضافہ بھی کیا جاتا اور طے شدہ مدّت کے حساب سے گریڈ اورتنخواہ میں بھی اضافہ کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ مجلس طِبِّی علاج کے تحت اساتذۂ کرام اور مُعَلِّمَاتکو فری میڈیکل کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔

(4)فرمانِ اعلیٰ حضرت:طلبہ کی طبیعتوں کو پَرکھا(آزمایا)جائے،جو جس کام کے زیادہ مُناسب دیکھا جائے،اُسے بہترین وظیفہ(یعنی تعلیمی اخراجات کے لئے رقم)دے کر اُس کام میں لگایا جائے۔یوں اُن میں کچھ مُدرّسین(اساتذۂ کرام)،کچھ مُبَلِّغِیْن(دَرْس و بیان کرنے والے)،کچھمُصَنِّفِیْن(کتابیں تحریر کرنے والے)بنائے جائیں پھر تصنیف(کتابیں تحریر کرنے)میں بھی تقسیم کاری ہو،کوئی کسی فن پر کوئی کسی فن پر(مہارت حاصل کرے)۔اور(5)اُن میں جو تیار ہوتے جائیں تنخواہیں دے کر ملک میں پھیلائے جائیں کہ تحریر، تقریر اوروعظ(دَرْس و بیان)کے ذریعے دین  اور مذہب کو پھیلائیں ۔

بیان کردہ اُصول کے تحت اگر طلبہ کو صلاحیت کے اعتبار سے کام میں لگانے کے حوالے سے دیکھیں تو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت قائم جامعۃ المدینہ سے فارغ ہونے کے بعد اگر کوئی مَدَنی پڑھانے کا اَہل و خواہش مند ہو تو اُسے تدریسی کورس کروایا جاتا اورپھر جامعۃ المدینہ میں اُستاد مقرر کیاجاتا ہے۔مفتی بننے کی صلاحیت و خواہش رکھنے والے مَدَنی کو شرعی مسائل اور اس کے بعد فتویٰ لکھنے کی مشق کروائی جاتی ہے۔ان تمام مراحل میں کامیابی کے بعد دارُالاِفتا اَہلِ سُنّت میں اپنی خدمات فراہم کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔کتابیں لکھنے اور تحقیق کرنے کی اَہلیت رکھنے والےمَدَنی عُلَما کو علمی وتحقیقی شعبہ”المدینۃ العلمیہ“میں موقع فراہم کیا جاتا ہے۔مَدَنی عُلَما کو انگلش،عَرَبی اور چائنیز وغیرہ زبانیں سکھاکرمختلف ملکوں میں جامعات،مدارِس،مساجد اور دَارُالسُّنَّۃ میں بھیجا جاتا ہے۔اب تک100 سے زائد مَدَنیعُلَما بیرونِ ملک مختلف خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔