Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

نام لے کر دُعا فرمایا کرتے تھے۔لوگ اِس بات کی آرزو رکھتے تھے کہ اُن کے نام بھی اِس فہرست میں شامل ہوجائیں۔

سب کے لئے دُعا کرتا ہو ں

 (2)حضرت سَیِّد ایّوب علی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں:ایک دن میں بہت پریشان تھا،دُعا کا طالب ہوا تو اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے دُعا فرمائی اور ساتھ ہی مجھے اور میرے بھائی سید قناعت علی سے ارشاد فرمایا:تم دونوں کا نام بھی میں نے دُعا کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جو آہستہ آہستہ بہت لمبی ہو گئی ہے یہ تمام نام مجھےیاد ہیں ، روزانہ سب کے لیے نام لے کر دُعا کرتا ہوں ۔(فیضان اعلی حضرت ، ۱۸۰ملخصاً)

جنازے میں کثرت سے دُعا مانگتے

(3)اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ تما م عوامِ اہل سُنّت کے لیے درد محسوس کرنے والا دل رکھتے تھے، چنانچہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اکثر جنازوں میں تشریف لے جاتے اور مَیِّت سے ہمدردی کا یوں اظہار فرماتے کہ دوران ِ جنازہ اور جناز ہ کے بعد مَیِّتکیلئےکثرت سے دُعا فرماتے تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ جس خوش قسمت کی نماز ِجناز ہ پڑھاتے تو وہاں موجود لوگوں کو ایسا معلوم ہوتا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اپنی پُر زور شفاعت سے اُس کی مغفرت کروارہے ہیں ۔(حیات ِ اعلیٰ حضرت ،ص۵۵۲ملخصاً)

ماں باپ،استاد اور تمام مسلمانوں کے لئے دُعا کی اہمیت

اے عاشقانِ امام حمد رضا !ہمیں بھی اعلیٰ حضر ت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کی سیر ت اپناتے ہوئے  نہ صرف اپنے لئے بلکہ اپنے ماں باپ،اَساتذۂ کرام،رشتہ داروں  اور تمام مسلمانوں کیلئے بھی دعا کرنی چاہیے۔