Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان

اے عاشقانِ اعلیٰ حضرت!بیان کردہ واقعے سے معلوم ہوا!اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ صرف رِضائے الٰہی کیلئےدِینی کاموں میں مخلوقِ خدا کی مدد فرمایا کرتے تھے  اور اس کام کےبدلے کسی بھی قسم کا نذرانہ قبول نہیں فرماتے تھے۔لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم بھی رضائے الٰہی کے لئے حاجت مندمسلمانوں کی مدد و خیر خواہی کریں،ان کے کام آئیں اور ان کی ضرورتوں کو حتّی الامکان پورا کرنے کی بھرپور کوشش کیا کریں۔مخلوقِ خدا کی خیر خواہی اور ہمدردی کا جذبہ اَلْحَمْدُلِلّٰہ فیضانِ اعلیٰ حضرت سے مالا مال عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ  اسلامی کے مَدَنی ماحول میں گھول گھول کر پلاتی ہے،لہٰذا آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے مضبوطی کے ساتھ وابستہ رہئے اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ خدمتِ دین کے کاموں میں مشغول ہوکر اپنی قبر و آخرت سنوارئیے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ  اسلامی خدمتِ دین کے کم و بیش107 شعبہ جات  میں فکرِ رضا کو عام کرنے میں مصروف ہے ۔انہی میں سے ایک شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالِغان بھی ہے،جس میں بالغ یعنی بڑی عمر کےاسلامی بھائیوں کو مختلف مقامات(مثلاًمساجد،دفاتر ، مارکیٹ،دُکان وغیرہ) اورمختلف اوقات میں فِی سَبِیْلِ اللہ ناظرہ تعلیمِ قرآن  کے ساتھ ساتھ نمازکے  بُنیادی مسائل بتائے جاتے ہیں ،سُنّتیں اور آداب سکھائے جاتے ہیں۔ ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ بالغان کی تعدادتادمِ بیان تقریباً24238(چوبیس ہزاردوسواڑتیس)اور پڑھنے والوں کی تعداد تقریباً142650(ایک لاکھ بیالیس ہزارچھ سوپچاس )ہے۔اِسی طرح بڑی عمرکی اسلامی بہنوں میں بھی قرآنِ پاک کی تعلیم کو عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والیوں کی تعدادتقریباً63 ہزار سے زائد ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد