Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

۲۹)٭اپنے بزرگوں کےحالات جاننے اور ان کی پیروی کرنے کے لئے ان کی سیرت پر مُشْتَمِل کتب کا مُطالَعَہ بھی ضروری ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۳۳)٭امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب تم کوئی عِلْم حاصل کرنے لگو یا مُطالَعَہ کرنا چاہو تو بہتر ہے کہ تمہارا عِلْم و مُطالَعَہ نفس کو پاک کرنے اور دل کی اصلاح کا باعث ہو۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۳۲)٭قوتِ حافظہ کے لئے جہاں اور دوائیں استعمال اور وظائف کئے جاتے ہیں وہیں ایک دوا مُطالَعَہ بھی ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۳۶)٭کوشش کیجئے کہ کتاب ہر وَقْتساتھ رہے کہ جہاں موقع ملے کچھ نہ کچھ مُطالَعَہ کرلیا جائےاور کتاب کی صحبت بھی ملے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۳۶)٭مُطالَعَہ کرنے کے بعدتمام مطالعے کو اِبتداسے اِنتہا  تک سرسری نظر سے دیکھا جائے اور اس کا ایک خلاصہ اپنے ذہن میں نقش کرلیا جائے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۲)٭اپنا اِحْتِساب کرنا بھی فائدہ مند ہے کہ مجھے اس مطالعے سے کیا حاصل ہوا اور کون سا مواد ذہن نشین ہوا اور کون سا نہیں۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۲)٭کسی بات کو یاد کرنے کے لیے آنکھیں  بندکرکے یادداشت پر زوردینا مفید ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۷)٭جومُطالَعَہ کریں اُسے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اپنے گھر والوں اور دوستوں سے بیان کریں اس طرح بھی معلومات کا ذخیرہ کافی مدّت تک دماغ میں محفوظ رہے گا۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۲)٭جو کچھ پڑھیں اس کی دہرائی(Repeat)کرتےرہئے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۲)٭امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدَنی مذاکروں میں عِلْمِ دین کے رنگ برنگے مَدَنی پھول ارشاد فرماتے  ہیں،ان مَدَنی مذاکروں کی بَرَکت سے اپنے عِلْم پر عمل کرنے ،اسے دوسروں تک پہنچانےاور مزید مُطالَعَہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔(مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟،ص۱۱۵)

٭اپنی نعمتوں کو بڑھانے کی دعا