Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

جِلدیں ہیں۔جو تقریباً بائیس ہزار(22000)صَفحات،چھ ہزار آٹھ سو سینتالیس(6847)سُوالات کے جوابات اور دو سو چھ(206)رسائل پر مُشتَمِل ہے۔ جبکہ ہزاروں مسائل بھی درمیان میں بیان ہوئے ہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہفتاویٰ رَضَوِیَّہ قرآنِ کریم،حدیثِ رسول،اِجماع اور فقہائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے جُزئیات سے آراستہ  ہر قسم کے مسائل کا ایسا خوب صورت گلدستہ ہے، جو رہتی دنیا تک لوگوں کے دلوں اور فکروں کو اپنی مہکی مہکی خوشبوؤں سے مہکاتا اوراعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے مزارِ مبارَک میں آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بلند دَرَجوں میں مزید اِضافے کا سبب بنتا رہے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اور حُقوقُ الْعِباد !

اےعاشقانِ امام احمد رضا!اعلیٰ حضرت،امام ِ اَہلسنَّت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے اعلیٰ  کردار  کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  اللہ پاک کے حُقوق کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بندوں کے حقوق کے بارے میں بھی بہت حسّاس تھےکیونکہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کومعلوم تھا کہ بندوں کے حُقوقُ کا مُعاملہ اللہ کریم کے حقوق سےبھی زیادہ نازک ہے۔آئیے!بندوں کے حقوق کا احساس کرنے کےبارے میں اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا دلچسپ واقعہ سنئے اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت پر عمل کرنے کی نِیَّت کیجئے ،چنانچہ

  بچے سے معافی مانگی

ایک مرتبہ اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ بریلی شریف کی مسجدمیں اعتکاف میں بیٹھےتھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ افطار کے بعد کھانا نہ کھاتے بلکہ صرف پان کھاتے