Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی،عِلْمِ دین کو پھیلانے اور دِینِ متین کی خدمت کرنے میں اعلیٰ حضرت،امامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے تحریر کردہ10روشن اُصولوں پرعمل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔آئیے!وہ10 اُصول  اور ان کی روشنی میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مختصراًدِینی خدمات ملاحظہ کیجئے:

(1)فرمانِ اعلیٰ حضرت:عظیمُ الشَّان مدارِس کھولے جائیں جن میں تعلیم کا باقاعدہ  سلسلہ ہو۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس مقصد کے تحتعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی نے ملک و بیرونِ ملک 602جامعات المدینہ(للبنین وللبنات)،2980مدارس المدینہ(للبنین وللبنات)اور53دارُالمدینہ(للبنین وللبنات)قائم کئے ہیں۔

(2)فرمانِ اعلیٰ حضرت:طلبہ کو وظائف ملیں کہ کسی بھی طرح اُن میں شوقِ عِلْمِ دِین پیدا ہو۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی مدارس و جامعات کے رہائشی طلبہ کو بہترین تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ اُنہیں کھانے پینے،رہائش اور مجلس طِبِّی علاج کے تحت مفت میڈیکل کی سہولیات بھی فراہم کرتی ہے،جبکہ تَخَصُّصْ فِی الْفِقْہ یعنی شرعی مسائل میں  مہارت کا کورس اورتَخَصُّصْ فِی الْحدیث یعنی عِلْمِ حدیث میں مہارت کا کورس کرنے والے طلبہ کی خدمت میں ان سہولیات کے علاوہ تعلیمی اخراجات کے لئے مناسب رقم بھی پیش کرتی ہے۔

(3)فرمانِ اعلیٰ حضرت:عمدہ کارکردگی پر مُدَرِّسوں(یعنی اساتذۂ کرام)کو بھاری تنخواہیں دی جائیں تاکہ جان توڑ کر کوشش کریں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس اُصول پر عمل کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ کے اساتذۂ کرام اور مُعَلِّمَات کو ماہانہ بہترین تنخواہ پیش کرنے کے ساتھ