Book Name:Aala Hazrat Ka Aala Kirdar

(6)فرمانِ اعلیٰ حضرت:تصنیف(یعنی کتاب لکھنے)کی قابلیت رکھنے والوں کو نذرانے دے کر اُن سے مذہب کی حمایت اور بدمذہبوں کے رَدّ میں مفید کتب و رسائل تصنیف کرائے(یعنی لکھوائے)جائیں۔اور (7)تصنیف شُدہ(لکھے گئے)رسائل عمدہ اور خوش خط چھاپ کر ملک میں مُفت شائع کئے جائیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کے اِن دونوں اُصولوں پر عمل کرتے ہوئے اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَہ کی صورت میں  کم وبیش11 سال سے تحریری کام سرانجام  دینے کی سعادت حاصل کررہی ہے،اس مختصر سے عرصے میں500کے قریب کتب ورسائل مکتبۃ المدینہ  کے تعاون سے شائع ہوکر منظرِعام پر آچکے ہیں اور320 سے زائد کتب و رسائل کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں کتابوں کا ترجمہ جاری ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ”مجلس تقسیمِ رسائل“کے تحت کثیر عاشقانِ رسول تک مفت کتب و رسائل اور ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“پہنچائے جاتے ہیں،جبکہ کثیر  عُلَمائے اَہلِ سُنّت اور دیگر شخصیّات کو ماہانہ بنیاد پر بھی کتب و رسائل تحفے کے طور پر پیش کئے جاتے ہیں۔

(8)فرمانِ اعلیٰ حضرت:شہروں شہروں آپ کے سفیر نگران رہیں،جہاں جس قسم کے مُبَلِّغ یا تصنیف (کتاب لکھنے)کی حاجت ہو آپ کو اِطلاع دیں۔آپ دُشمنِ اسلام کے مقابلے میں اپنے عُلَماء،میگزین اور  رسالے بھیجتے رہیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!خدمتِ دین اور فروغِ عِلْم دِین کے سلسلے میں اس اُصول پر بھی عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کافی حد تک عمل پیرا ہے جس کی ایک کڑی دعوتِ اسلامی کے مُلک و بیرو نِ مُلک سُنّتوں کی خدمت کے لئے سفر کرنے والے مَدَنی قافلے اور دعوتِ اسلامی کے مُبَلِّغِیْن اور اراکینِ شوریٰ کے وقتاً فوقتاً  نیکی کی دعوت کی خاطر دورے بھی ہیں۔اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کی بھی مختلف مجالس قائم کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ مُلک و بیرونِ مُلک پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر کتب و رسائل بھی پہنچائے جارہے ہیں۔