Book Name:Shuhada-e-Ohud ki Qurbaniyan

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                       صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی  بہنو! آج کے اس ہفتہ وار سُنّتوں بھرے بیان کا موضوع ہے”شہدائے اُحد کی قربانیاں“۔جس میں ہم شہدائے اُحُد  کی دِین کی خاطر پیش کی گئیں  قربانیوں کے بارے میں سنیں گی۔لہٰذادِلجمعی اوراچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تاآخر  بیان سُننے کی سعادت حاصل  کیجئے، دنیا و آخرت بہتر بنانے کے کئی مَدَنی پھول حاصل ہوں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیاری پیاری اسلامی  بہنو! غزوۂ اُحد میں ستر انصاری اور پانچ مہاجرین صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے جام شہادت نوش فرمایا تھا،اس مختصر سے بیان میں ان تمام شہیدوں کا ذکرِ خیراور دین کی خاطر ان کی قربانیوں کوبیان کرنا یقیناً ناممکن ہے،لہٰذا ان میں سے چند شہدائے کرام رِضوانُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی  دین کی خاطر قربانیوں کے بارے میں سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔شہدائے اُحد میں سے اللہپاک و رسولِ اکرم،شفیعِ اُمَم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے مَحَبَّت کرنے والے،قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے