Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

کی تفاسیر پڑھنا بھی ضروری ہے، لہٰذا خزائن العرفان، نور العرفان،صراط الجنان  روزانہ پڑھیں بلکہ ہمارا تو مدنی انعام بھی ہے کہ تین آیات مع ترجمہ و تفسیر سننا یا پڑھنا ہے۔ ہو سکے تو روزانہ بعدِ فجر مدنی حلقے میں کم و بیش3آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے سننے کی سعادت حاصل کیجئے۔

اسی طرح  تفسیر صراطُ الجنان کا بھی وقتاً فوقتاً مطالعہ کیجئے۔ آئیے تفسیرصراط الجنان کی پانچ (5) نمایاں خصوصیات بھی سنتے ہیں : ﴿1﴾تفسیرصِراطُ الجنان میں ہرآیت کے 2ترجمے دِیے گئے ہیں،ایک سیدی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے کنزالایمان سے، دُوسرا ترجمہ آسان اُردو میں کنزُالعرفان کے نام سے دِیا گیا ہے،جس میں زیادہ ترکنزالایمان سے ہی اِستفادہ کیا گیا ہے۔﴿2﴾تفسیرصِراطُ الجنان میں قابلِ اعتمادعلمائے کرام کی قدیم و جدیدقرآنی تفاسیر اور دِیگر اسلامی عُلوم پر لکھی گئی کتابیں بالخصوص سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی لکھی ہوئی، کثیر کتابوں سے کلام اَخذ کرکےآسان انداز میں پیش کیا گیا ہے﴿3﴾تفسیر صِراطُ الجنان نہ زِیادہ طویل ہے نہ ہی بہت مختصر ،بلکہ متوسط اورجامع ہے  ﴿4﴾تفسیر صِراطُ الجنان میں حتی الاِمکان آسان انداز اختیار کیا گیا ہے تا کہ عام اسلامی بھائی بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکیں ﴿5﴾تفسیر صِراطُ الجنان میں اعمال کی اِصلا ح کے لیےمُعاشرتی بُرائیوں کا تذکرہ اور معاشرتی بُرائیوں کے عذابات بیان کیے گئے ہیں۔

اللہ پاک ہمیں قرآن پڑھنے ، سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم