Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

باب المدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکروں کے اجتماعات میں بھی عاشقانِ رسول کے لیے لنگرِ رضویہ کا اِہتمام کیا جاتاہے۔لنگرِ رَضَویہ کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں ، اس کارِ خیر میں بھی کئی عاشقانِ رسول اپنا حصہ شامل کرتے ہیں،اس سال بھی اِنْ شَآءَ اللہ ملک وبیرونِ ملک درجنوں مقامات پر پورے ماہ  کا اعتکاف جاری ہے اور آخری عشرے کا بھی اعتکاف ہوگا،جس میں ہزاروں عاشقانِ رمضان،ماہِ رمضان کی مبارک ساعتوں سے برکتیں لُوٹنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

سحری اور افطاری کروانا بہت فضیلت بھرا کام ہے، حُضورِ انور ، شافِعِ مَحشر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا: 'جس نے حَلال کھانے یا پانی سے(کسی مُسلمان کو)روزہ اِفْطَار کروایا،فِرِشتے ماہِ رَمَضان کے اَوْقات میں اُس کے لئے اِسْتِغفَار کرتے ہیں اور جبرِیل عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  شبِ قَدْرمیں اُس کیلئے اِسْتِغفَار کرتے ہیں ۔(طبرانی المعجم الکبیر ج۶ ص۲ ۶ ۲حدیث۶۱۶۲ )

اے عاشقانِ رمضان!آپ بھی سحری و افطار کرانے کی فضیلتوں سے حصہ پائیے اور اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ”لنگرِ رضویہ“کی مدمیں اپنا حصہ شامل کرنے کی  سعادت حاصل کریں۔

آخری عشرے کے اعتکاف کی ترغیب

پىارے پىارے اسلامى بھائىو! ماہِ رمضان کا آخری عشرہ عنقریب جلوہ گر ہونے والا ہے،  اِنْ شَآءَاللہ دعوتِ اسلامی کے تحت اِس سال بھی آخری عشرے کے سُنّت اعتکاف کی ترکیب ہو گی۔آپ بھی اس سعادت سے فیض یا ب ہوں  اور اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےو الے اعتکاف کی سعادت حاصل کریں۔ کثیر علمِ دین سیکھنے سمیت کئی اچھے اخلاق پیدا ہوں گے۔   اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ