Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

تیسرا فائدہ ہدایت:

       قرآنِ کریم کی صفت میں ہدایت بھی فرمایا ،کیونکہ وہ گمراہی سے بچاتا اور راہِ حق دکھاتا ہے اور قرآنِ پاک کو ایمان والوں کے لئے رحمت اس لئے فرمایا کہ وہی اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔(صراط الجنان، ۴/۳۳۸ ملتقطاً)

       پىارے پىارے اسلامى بھائىو!اس آیت ِکریمہ اور اس کی تفسیر سے معلوم ہوا کہ قرآنِ کریمپسندیدہ چیزوں کی طرف بُلاتا ہے۔ قرآنِ کریم دنیا وآخرت کے خطرات سے بچاتا ہے۔ قرآنِ کریم نیک اعمال کو کرنے کی نصیحت کرتا ہے۔ قرآنِ کریم بُرے اعمال سے بچنے کی تلقین کرتا ہے۔ قرآنِ کریم اچھے عمل کے فوائد بتاتا ہے ۔ قرآنِ کریم بُرے اعمال کے انجام سے ڈراتا ہے۔ قرآنِ کریم بُرے اخلاق سے دُور کرتا ہے۔ قرآنِ کریم غلط عقائد سے محفوظ کرتا ہے۔ قرآنِ کریم جہالتوں سے پاک کرتا ہے۔ قرآنِ کریم دل کی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ اَلْغَرَض! قرآنِ کریم گمراہی سے بچاتا ہے اور قرآنِ کریم راہِ حق دکھاتا ہے۔ اللہ کرے ہم تلاوتِ قرآن کرنے والے اور قرآنی تعلیمات  پر عمل کرنے والے بن جائیں۔

تلاوت کروں ہر گھڑی یاالٰہی

بکوں نہ کبھی بھی میں واہی تباہی

احادیثِ کریمہ اور قرآنِ کریم

       آیئے! اب احادیثِ طیبہ کی روشنی میں قرآنِ کریم  کی اہمیت و عظمت اور فضائل سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ،چنانچہ