Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

(1) ارشادفرمایا:اَصْدَقُ الْحدیث کِتَابُ اللّٰہ یعنی سب سے سچّی بات کتابُ اللہ ہے۔(شعب الایمان۴/ ۲۰۰، حدیث۴۷۸۶ملتقطاً)

       (2) ارشادفرمایا:خَیْرُ الْحدیث کِتَابُ اللّٰہ یعنی بہترین بات کِتَابُ اللّٰہ  ہے۔(مسلم، کتاب الجمعۃ، باب تخفیف الصلاۃ والخطبۃ ص۳۳۵،  حدیث ۲۰۰۷ ملتقطا)

       (3)ارشاد فرمایا:الله کی کتاب الله کی رسی ہے، جس نے اس کی اتباع کی وہ ہدایت پر رہا ،جس نے اسے چھوڑ دیا وہ گمراہی پرہوا ۔                (مسلم،  کتاب فضائل الصحابہ، باب من فضائل علی    الخ،  ص۱۰۰۸،  حدیث ۶۲۲۸)

       (4)ارشادفرمایا: میں تم میں دو عظیم چیزیں چھوڑتا ہوں، جن میں سے پہلی تو الله کی کتاب ہے جس میں ہدایت اور نور ہے،تم الله کی کتاب لو اسے مضبوط پکڑو ، (دوسری چیز) میرے اہلِ بیت۔ میں تم کو اپنے اہلِ بیت کے متعلق اللہ  سے ڈراتا ہوں۔ میں تم کو اپنے اہلِ بیت کے متعلق الله سے ڈراتا ہوں۔ (مسلم،  کتاب فضائل الصحابہ، باب من فضائل علی    الخ،  ص۱۰۰۸،  حدیث ۶۲۲۵)

      بیان کردہ آخری حدیثِ پاک میں قرآنِ کریم سے متعلق حکیم الامت حضرت مُفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ نے جو کچھ ارشاد فرمایا،اس کا خلاصہ مدنی پھولوں کی صورت میں یوں ہے:٭ قرآنِ کریم  میں عقائد و اعمال کی رہنمائی ہے۔ ٭ قرآنِ کریم دل کا نور ہے۔ ٭ قرآنِ کریم قیامت میں پُل صراط کا نور ہے۔ ٭ قرآنِ کریم کو ایسی مضبوطی سے تھامو کہ زندگی اس کے سایہ میں گزرے موت اس کے سایہ میں آئے۔ ٭سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: اللہ  کی کتاب تو واضح رہے کہ اللہ کی کتاب میں سنتِ رَسُولُاللہ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی داخل ہے۔ کیونکہ وہی کتابُ اللہ  کی شرح ہے اور کتابُ اللہ  پر عمل کرانے والی ہے۔ ٭سنت کے بغیر کتابُ اللہ  پر عمل ناممکن ہے۔ ٭اہلِ بیت سے مراد حضور عَلَیْہِ السَّلَامکی اولاد، ازواج اور مولیٰ علی عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان وغیرہ ہیں۔ ٭ان کی نافرمانی اور بے