Book Name:Quran-e-Pak Ki Ahmiyat

بالکل یاد نہ ہو یا یاد تو ہو مگر کبھی اس کی تلاوت نہ کرے یا اس کے خلاف عمل کرے اس کا دل ایسے  ہی ویران ہے جیسے انسان و سامان سے خالی گھرویران ہوتا ہے۔(مراۃ المناجیح،۳/۲۳۷ بتغیر)

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!یقیناً ہمارے لیے بہتر یہی ہے کہ ہم بھی قرآنِ کریم کی اہمیت کو سمجھیں، اس کی عظمت اور افادیت کو سمجھیں اور اس سے اپنا تعلق مضبوط کریں۔ ایک مسلمان کا سب سے زیادہ مضبوط تعلق (Connection)قرآنِ پاک سے ہی ہونا چاہیے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جس میں دنیا جہاں کے تمام مسائل کا حل مَوجُود  ہے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جو ہمیں نیکیوں کی طرف اُبھارتی ہے، ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جو ہمیں اِطاعتِ الٰہی اور اتباعِ رسول کا حکم دیتی ہے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جس کو پڑھناعبادت ہے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جس کو دیکھنا عبادت ہے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جس کی تعلیمات پر عمل کرنا بھی عبادت ہے۔ ٭یہ وہ مُقدَّس کتاب ہے جس میں ہمارے لیے دِینی، دنیاوی، معاشی ،سماجی، معاشرتی ، اخلاقی اَلْغَرَض! تمام پہلوؤں کے بارے میں رہنمائی موجود ہے۔٭ حق اور سچ کیا ہے ؟ یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے ، ٭سیدھا اور روشن راستہ کیا ہے یہ بھی ہمیں قرآنِ پاک بتاتا ہے۔٭زندگی کیسے احسن(Better) ہوسکتی ہے یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے، ٭آخرت کیسے بہتر ہو سکتی ہے یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے۔ ٭اچھے اخلاق کون سے ہیں یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے ٭ بہترین رزق کیا ہے؟یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے۔٭ حکمت و دانائی کیا ہے یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے ٭ ترقی و عروج کیا ہے یہ بھی ہمیں قرآن بتاتا ہے۔ اَلْغَرَض! قرآنِ پاک میں ہر شے کابیان  ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اس کی اہمیت کو سمجھیں اور اسے پڑھنے سمجھنے کو اپنا معمول بنائیں۔

       قرآنِ پاک سمجھنے کے لیے  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ترجمہ کنزالایمان  کے ساتھ علماءِ اہلسنّت