Book Name:Isteqbal-e-Mah-e-Ramzan

تک بے شعوری کی زندگی گزارتے ہیں ، لیکن ہمارے غوث ِپاک کی شان یہ تھی کہ اللہ پاک نے آپ کو وہ شعور (wisdom / sense)عطا فرمایا تھا کہ پیدا ہوتے ہی گویا روزہ رکھ لیا۔  ہمارے غوثِ پاک   کی شان  یہ تھی کہ پانچ (5)برس کی عمر میں بِسْمِ اللہ خوانی کی رسم ادا کی گئی تو آپ نے تَعَوُّذْ(اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم)اور تَسْمِیَہ (بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم)کے بعد18 پارے زبانی سُنا دئیے اور  فرمانے لگے : میری ماں(رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہَا) کو بھی اِتنا ہی یاد تھا ،  وہ پڑھا کرتی تھیں تو میں نے سُن کریاد کرلیا ۔ ( رسالہ منّے کی لاش ، ص۴)ہمارے غوثِ پاک   کی شان یہ تھی کہ آپ نے 40 سال(Forty years)تک عشاء کے وضو سےفجرکی نماز ادا فرمائی ، آپ کا معمول تھا کہ جب بے وضو ہوتے تواسی وقت وضوفرماکر2رکعت نمازنفل پڑھ لیا کرتے تھے۔ (بہجة الاسرار ، ذکرطریقه  ،  ص ۱۶۴) ہمارے غوثِ پاک   کی شان یہ تھی کہ آپ بہت زیادہ عبادت و رِیاضت اور قرآنِ کریم کی تلاوت  کرنے والے تھے ، پندرہ(15) سال تک رات بھر میں ایک قرآنِ پاک ختم کرتے رہے۔ (بہجة الاسرار ،  ذکرفصول من کلامه… الخ ، ص۱۱۸ملخصاً) اور روزانہ ایک ہزار (1000)رَکْعَت نفل ادا فرماتے تھے۔ (غوث پاک کے حالات ، ص۳۲) ہمارے غوثِ پاک   کی شان یہ تھی کہ آپ تیرہ(13)عُلوم میں بیان فرمایا کرتے تھے ، آپ کےمدرسۂ عالیہ میں لوگ آپ سے تفسیر ، حدیث اورفِقْہ وغیرہ پڑھتے تھے ، دوپہرسے پہلے اوربعد دونوں وقت لوگوں کو تفسیر ، حدیث ، فِقْہ ، کلام ، اُصول اور نَحْوپڑھاتے تھے اور ظہر کے بعدتجوید و قرأت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا کرتے تھے۔ )بہجۃ الاسرار ،  ص۲۲۵ ملخصاً (ہمارے غوثِ پاک   کی شان یہ تھی کہ آپ کے دستِ کرامت پر پانچ سو (500) سے زائد غیر مسلموں  نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو ، چور ، فُسّاق و فُجّار ، فسادی اور بڑے بڑے گناہ کرنے والوں نے توبہ کی۔  (بہجۃالاسرار ، ذکروعظہ ، ص۱۸۴)