Book Name:Tahammul Mizaje Ki Fazilat

نے سرجھکا لیا اور فرمایا:کیاتم یہ چاہتے ہوکہ مجھے غُصّہ آجائے اورشیطان مجھے تکبراور حکومت کے غُرور میں مبتَلا کرے اور میں تم کو ظلم کا نشانہ بناؤں اوربَروزِ قِیامت تم مجھ سے اِس کا بدلہ لو ،مجھ سے یہ ہر گز نہیں ہوگا ۔یہ فرما کر خاموش ہوگئے ۔(کیمیائے سعادت ج۲ص۵۹۷انتشا رات گنجینہ تہران،از  غصے کا علاج، ص۱۲)

حکایت نمبر 2

       کسی شخص نے حضرت ِ سیِّدُناسلمان فارسی رَضِیَ اللہُ عَنْہ  کو گالی دی۔ اُنہوں نے فرمایا:اگر بروزِقِیامت میرے گناہو ں کاپَلّہ بھاری ہے تو جو کچھ تم نے کہا ،میں اُس سے بھی بدتر ہوں اور اگر میرا وہ پَلّہ ہلکا ہے تو مجھے تمہاری گالی کی کوئی پروا نہیں۔(اتحاف السادۃ المتقین ج۹ص۴۱۶،از  غصے کا علاج، ص۱۲)

حکایت نمبر 3

       کسی شخص نے سیِّدُنا شَعبی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو گالی دی آپ نے فرمایا :اگرتُوسچ کہتاہے تو اللہ  پاک میری مغفِرت فرمائے اور اگرتُو جھوٹ کہتا ہے تو  اللہ  پاک تیری مغفِرت فرمائے ۔ (احیاءُ العلوم ج۳ ص ۲۱۲،از  غصے کا علاج، ص۱۳)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدنی عطیات بکس

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کا پیارا پیارا مدنی ماحول جہاں نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کاذہن دیتا ہے، وہیں بُری خصلتوں کو نکالنے اور اچھی خصلتیں اپنانے کا بھی ذہن دیتا ہے۔ آپ تَحَمُّل  مزاجی اپنانےاوربے جاغُصّے کی بُری خصلت سے جان چھڑانے کے لیے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ