Book Name:Tahammul Mizaje Ki Fazilat

حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا مزارِ اقدس جنت البقیع  والدِ محترم حضرت سَیِّدُنا امام محمد باقر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ   کے پہلو میں ہے۔(شرح شجرہ قادریہ ،ص۵۸)اللہ پاک کی ان پر رحمت ہو اور ان کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔

بنا دے مجھے نیک نیکوں کا صَدقہ

گُناہوں سے ہر دَم بچا یاالٰہی!

(وسائلِ بخشش مرمّم، ص۱۰۵)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”صَدائے مدینہ“

پیارے پیارے اسلامی  بھائیو! اپنے اخلاق سنوارنے اور اپنے اندر حِلْم و بُردباری پیدا کرنے کے لئے عاشِقانِ رَسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہ کر 12 مَدَنی کاموں میں حِصَّہ لیجئے اوراپنی قَبْر و آخرت کو سَنْوَارئیے۔12 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”صَدائے مدینہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کی مَرْکَزِی مَجْلِسِ شُوریٰ کی طرف سے اِس مَدَنی کام کا رِسالہ بنام” صَدائے مدینہ“بھی مَنْظرِ عام پر آچکا ہے۔

12مدنی کاموں میں سے اس مدنی کام ’’ صَدائے مدینہ ‘‘کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے رسالے ’’ صَدائے مدینہ ‘‘ کا مطالعہ کیجئے، تمام اسلامی بھائی اور با لخصوص تنظیمی ذمہ داران اس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں،یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ کے بستے پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوت ِاسلامی کی ویب سائٹ سے بھی پڑھا جا سکتا ہے ۔اس رسالے کے مطالعے  کی برکت سے آپ