Book Name:Tahammul Mizaje Ki Fazilat

فرمائے۔

آخری حکایت میں ہم نے حضرتِ سیِّدُناامام جعفر صادِقرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ذکرِ مبارک سنا۔ آپ کا عرس مبارک رجب المرجب  کی 15 تاریخ کومنایا جاتا ہے۔آیئے! اسی مناسبت سے آپ کا مختصر ذکرِ خیر بھی سنتے ہیں: 

تذکرۂ حضرتِ امام جعفر صادق  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  

           حضرتِ سیِّدُناامام جعفر صادِق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی وِلادت17ربیع النّور    83  ؁ھ پیر شریف کے دن مدینۃ المنورہ میں ہوئی ۔حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی کنیت ابوعبداللہ اور ابواسماعیل جبکہ لقب صادق،فاضل اور طاہر ہے۔ حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  حضرتِ سیِّدُناامام محمد باقر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  ظاہری وباطنی علوم کے جامع تھے اور ریاضت وعبادت اور مجاہدے میں مشہور تھے ۔ مالکیوں کے عظیم پیشوا حضرت سَیِّدُنا امام مالک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:میں ایک زمانے تک حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی خدمتِ با برکت میں آتا رہا ۔میں نے ہمیشہ آپ کو تین عبادتوں میں سے کسی ایک میں مصروف پایا ،یاتو آپ نماز پڑھتے ہوئے نظر آتے  یاتلاوتِ قرآن میں مشغول ہوتے یا پھر روزہ دار ہوتے۔(شرح شجرہ قادریہ ،ص۵۸ بتغیر قلیل ) حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  لوگوں کواس قدرکھلاتےکہ اہْلِ خانہ کے لئے بھی کچھ باقی نہ رہتا۔(اللہ  والوں کی باتیں، ۳/۲۸۰) حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:اللہ پاک نے دنیا کو حکم اِرْشاد فرمایا ہے:اے دُنیا!جو میری عبادت کرے تُو اس کی خدمت کر اور جو تیری خدمت کرے تُو اسے تھکا دے۔(اللہ  والوں کی باتیں، ۳/۲۸۰) حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو 68برس کی عمر میں 15 رجب المرجب   148؁ھ کو کسی بدنصیب نے زہر دیاجو ان کی شہادت کا سبب بنا ۔