Book Name:Tahammul Mizaje Ki Fazilat

مزاجوں میں غُصّہ جڑ پکڑ چکا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناک بھوں چڑھانا، آپے سے باہر ہوجانا، اُول فُول بکنا، فحش و حرام سے زبان کو آلودہ کرنا اور لڑنے مارنے پر کمر بستہ ہو جانا،یہ سب ہمارے ہاں عام ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی ایک بنیادی وجہ غُصّے پرقابو نہ کرنا بھی ہے۔

       یاد رکھئے! بے جا غُصّہ ایک ایسی آگ ہے جو بجھنے پر آدمی کو جلی ہوئی عمارت کی طرح ویران اور بےکار چھوڑ جاتا ہے۔ بے جا غُصّہختم ہونے کے بعد افسوس، حسرت، ندامت، پشیمانی اور شرمندگی انسان کو گھیر لیتی ہے۔ تَحَمُّل  مزاج بننے اور اس کی فضیلتیں پانے کےلیے غُصّے پرقابو (Control) رکھنا بڑا ضروری ہے۔ بے جا غُصّہ بہت سی بُرائیوں کو جنم دینے کے ساتھ ساتھ آخرت کے لیے بھی بہت تباہ کن ثابت ہوتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہ انسان کو کئی گناہوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہ مار دھاڑ کی طرف اُکساتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہدوسروں کی عزّتوں کی پامالی کا سبب بنتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہ فحش کلامی اور بدکلامی پر اُبھارتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہ دوسروں کی نفرتوں کا سبب بناتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہدوسروں کے حقوق کو سلب کرنے کا سبب بنتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہ حق دار کو اس کا حق دینے سے روکتا ہے۔٭بے جا غُصّہ انسان کے ظاہر اور باطن کے فرق کو واضح کردیتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہ محبتوں کو ختم کردیتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہ دُوریوں کو فروغ دیتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہ گہرے اور مضبوط رشتوں کو بھی بہا لے جاتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہ صِلہ رحمی سے محروم کر دیتا ہے۔ ٭بے جا غُصّہ شفقت و مہربانی جیسی بہترین صفات سے دُور کردیتا ہے۔ اَلْغَرَض! ٭بے جا غُصّہ کئی بُری چیزوں کی طرف لے جاتا ہے۔ یاد رکھئے! بے جا غصے میں مبتلا ہو کر  مضبوط چیزوں کو توڑ دینا، طاقتوروں کو پچھاڑ دینا اور دوسروں کو اپنے غصے سے تھرتھرا دینا یہ بہادری نہیں بلکہ غصے کے وقت خود کو قابو میں رکھنا بہادری ہے۔ رحم دل